زمینی کرۂ ہوا
From Wikipedia, the free encyclopedia
زمینی کرۂ ہوا، زمین کے گرد گیسوں (gases) کا ایک غلاف ہے۔ زمین کی کششِ ثقل ان گیسوں کو اپنے گرد ایک کرہ کی مانند سموئے رکھے ہے۔ عام فہم الفاظ میں اِسے عموماً صرف فضاء بھی کہا جاتا ہے؛ چنانچہ زمین کی طرح دوسرے اجرامِ فلکی کے بھی کرۂ ہوا اور فضائیں ہیں۔ یہ گیسوں کا غلاف، سورج سے پیدا ہونے والی خطرناک شمسی اور بالائے بنفشی شعاعوں سے زمین کی حفاظت کرتا ہے۔ یہ نہ صرف زمین کو باہر کی مضر شعاعوں سے بچاتا ہے بلکہ یہ زمین پر گرمی کو بھی خلاء میں خارج ہونے سے روک لیتا ہے۔
- "فضاء" اس صفحے سے رجوع مکرر ہے۔ دیگر استعمال کے لیے دیکھیے؛ ضد ابہام صفحہ۔