From Wikipedia, the free encyclopedia
ریاست بوندی [1] برٹش راج میں واقع ایک شاہی ریاست تھی۔ اِس ریاست کا الحاق راجپوتانہ ایجنسی کے ساتھ ایسٹ انڈیا کمپنی کے مقبوضات میں تھا۔ یہ ریاست 1342ء میں قائم ہوئی اور 1949ء میں اِس کا الحاق بھارت میں کر لیا گیا۔ اِس ریاست کی حدود دئیولی، راجستھان، ریاست ٹونک، ریاست شاہپورہ سے ملتی تھیں۔[2]
ریاست بوندی बूंदी रियासत | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
1342ء–7 اپریل 1949ء | |||||||
Flag | |||||||
امپیرئیل گیزیٹئیر آف انڈیا کے مطابق ریاست بوندی کا نقشہ | |||||||
رقبہ | |||||||
• 1931 | 5,750 کلومیٹر2 (2,220 مربع میل) | ||||||
آبادی | |||||||
• 1931 | 216722 | ||||||
تاریخ | |||||||
تاریخ | |||||||
• | 1342ء | ||||||
• | 7 اپریل 1949ء | ||||||
| |||||||
آج یہ اس کا حصہ ہے: | India | ||||||
اس مضمون میں ایسے نسخے سے مواد شامل کیا گیا ہے جو اب دائرہ عام میں ہے: ہیو چشولم، مدیر (1911ء)۔ "Bundi"۔ دائرۃ المعارف بریطانیکا (11ویں ایڈیشن)۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس |
ریاست بوندی کی بنیاد 1342ء میں رکھی گئی جبکہ اُس وقت دہلی سلطنت کا زمانہ عروج پر تھا۔ 10 فروری 1818ء کو ریاست بوندی ایسٹ انڈیا کمپنی کی تحویل میں آ گئی۔ ریاست کے آخری راجا مہاراؤ راجا شری بہادر سنگھ بہادر نے 7 اپریل 1949ء کو ریاست کو بھارت میں ضم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔[3] 1931ء میں ریاست بوندی کا رقبہ 5,750 مربع کلومیٹر یعنی 2,220 مربع میل تھا جبکہ آبادی 1931ء کے مطابق 216,722 تھی۔ 37.7 افراد فی مربع کلومیٹر آباد تھے۔
ریاست بوندی کے راجا موروثی تھے اور اِن کا شاہی لقب راؤ تھا جبکہ مغلیہ سلطنت میں یہ شاہی لقب راجا نام میں شامل کیا کرتے تھے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.