اوعیۂ دمویہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
اوعیۂ دمویہ[1] (انگریزی: Blood vessels) دورانِ خون کے نظام کی نالی نما ساختیں ہیں جو تمام فقاری جانوروں کے جسم میں خون کی ترسیل کا کام انجام دیتی ہیں۔ یہ اوعیہ خون کے خلیات، مغذیات اور نسیم جسم کی بیشتر بافتوں (نسیجوں) تک پہنچاتی ہیں اور ساتھ ہی بافتوں سے فاضل مادے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرنے کے لیے لے جاتی ہیں۔
کچھ بافتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں اوعیۂ دمویہ موجود نہیں ہوتیں، جیسے کہ غضروف، بشرۂ مخاطیہ اور آنکھ کا عدسہ و قرنیہ۔ ایسی بافتوں کو بے اوعیہ (اے ویسکیولر) کہا جاتا ہے۔
اوعیۂ دمویہ کی پانچ اقسام ہوتی ہیں:
- شریانیں، جو خون کو قلب سے دور لے جاتی ہیں۔
- شریانکیں۔
- عروق شعریہ، جہاں خون اور بافتوں کے درمیان پانی اور کیمیائی مادّوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔
- وریدکیں۔
- وریدیں، جو خون کو عروق شعریہ سے واپس قلب کی طرف لے جاتی ہیں۔
Remove ads
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads