رعو (انگریزی: Reu)، (عبرانی زبان: רעו) عبرانی بائبل کی ایک شخصیت ہیں جن کا ذکر کتاب پیدائش میں آیا ہے۔ رعو فلج بن عبر کے بیٹے تھے۔

اجمالی معلومات رعو, (عبرانی میں: רעו) ...
رعو
(عبرانی میں: רעו)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Thumb
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1974 ق مء [1]  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اُر   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1735 ق مء [2]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد سروج [3]  ویکی ڈیٹا پر  (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد فلج بن عبر [4]  ویکی ڈیٹا پر  (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بند کریں

نسب نامہ

رعو سام بن نوح کی پانچویں پشت میں ہیں۔[5] اِن کا نسب عبرانی بائبل کے مطابق یوں ہے: رعو بن فلج بن عبر بن سلح بن قینان بن ارفکسد بن سام بن نوح۔

سوانح

عبرانی بائبل کے بیان کے مطابق رعو کی عمر 32 سال تھی جب سروج کی پیدائش ہوئی[6] اور سروج کی پیدائش کے بعد رعو مزید 207 سال زندہ رہے۔[7] عبرانی بائبل کے مطابق رعو نے 239 سال کی عمر میں وفات پائی۔[6] عبرانی بائبل کے علاوہ اختلافی بیانات ہفتادی تورات اور سامری تورات میں موجود ہیں جن کے مطابق رعو کے ہاں جب سروج کی پیدائش ہوئی تو اُن کی عمر 132 سال تھی اور سروج کی پیدائش کے بعد رعو مزید 207 سال زندہ رہے۔ ہفتادی تورات کے مطابق رعو کی کل عمر 339 سال ہوئی۔کتاب جوبلی سے اِس بات کا انکشاف ہوتا ہے کہ جب رعو کی پیدائش ہوئی تو برج بابل کی تعمیر جاری تھی۔

خاندان

عبرانی بائبل میں رعو کے خاندان کی کوئی تفصیل موجود نہیں جبکہ کتاب جوبلی میں اُن کی والدہ کا نام لومنا بتایا گیا ہے جو شنعار کی رہنے والی تھیں۔ رعو کی بیوی کا نام اورہ بتایا گیا ہے جو اُرکساد کی بیٹی تھی۔

مزید دیکھیے

جوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.