اسکاٹ لینڈ کے شاعر From Wikipedia, the free encyclopedia
رابرٹ برنز (انگریزی: Robert Burns)[lower-alpha 1] (پیدائش: 25 جنوری 1759ء - وفات: 21 جولائی 1796ء) جنھیں ربی برنز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسکاٹ لینڈ کے مشہور شاعر اور گیت نگار تھے۔ وہ اسکاٹ لینڈ کے قومی شاعر کے طور شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ان شاعروں میں سب سے زیادہ مشہور مانے جاتے ہیں جنھوں نے اسکاٹس زبان میں لکھا ہے۔ انھوں نے معیاری انگریزی میں بھی لکھا۔ انھیں رومانوی تحریک کا علمبردار سمجھا جاتا ہے۔ ان کی موت کے بعد وہ لبرل ازم اور سوشلزم دونوں کے بانیوں کے لیے الہام کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن گیا اور اسکاٹ لینڈ اور دنیا بھر میں اسکاٹش تارکین وطن کے درمیان ثقافتی آئیکن بن گیا۔ 2009ء میں انھیں اسکاٹش ٹیلی ویژن چینل STV کی جانب سے کرائے گئے ووٹ میں اسکاٹش عوام نے انھیں عظیم اسکاٹ کے طور پر منتخب کیا تھا۔[lower-alpha 2]
رابرٹ برنز | |
---|---|
(انگریزی میں: Robert Burns) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 جنوری 1759ء [1][2][8][9][10][11][12] الووے [13] |
وفات | 21 جولائی 1796ء (37 سال)[1][9][10][11][12][14][15] ڈمفریز [16][17] |
وجہ وفات | دل کا پیدائشی نقص |
مدفن | سینٹ مائیکل چرچ، ڈمفریز ، مقبرہ برنز |
رہائش | ایڈنبرا |
شہریت | مملکت برطانیہ عظمی |
والد | ولیم برنز |
عملی زندگی | |
پیشہ | نغمہ نگار ، شاعر [18]، مصنف [19]، ماہر موسیقیات ، کسان |
پیشہ ورانہ زبان | اسکاٹس زبان [20]، انگریزی [20][21] |
شعبۂ عمل | شاعری |
تحریک | رومانیت |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
گیتوں کی دُھن بنانے کے ساتھ ساتھ برنس نے پورے اسکاٹ لینڈ سے لوک گیت بھی اکٹھے کیے، اکثر ان پر نظر ثانی کرتے یا ان سے اخذ (Adoptation) کرتے۔ ان کی نظم (اور گانا) "Auld Lang Syne" کو اکثر Hogmanay یعنی سال کے آخری دن میں گایا جاتا ہے اور "Scots Wha Hae" طویل عرصے تک ملک کے غیر سرکاری قومی ترانے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ برنز کی دیگر نظمیں اور گیت جو آج پوری دنیا میں مشہور ہیں ان میں "A Red, Red Rose", "A Man's a Man for A' That", "To a Louse", "To a Mouse", "The Battle of Sherramuir", "Tam o' Shanter" and "Ae Fond Kiss" شامل ہیں۔[26]
ویکی ذخائر پر رابرٹ برنز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.