دریائے ترک
جارجیا اور روس میں ایک دریا From Wikipedia, the free encyclopedia
دریائے ترک (روسی: Те́рек، جارجیائی: თერგი، اوسیشیائی: Терк، چیچن: Теркa) شمالی قفقاز کے بڑے دریاؤں میں سے ایک دریا ہے۔ اِس دریا کا ماخذ جارجیا کا علاقہ متسختا-متیانتی ہے۔ جبکہ یہ دریا شمالی قفقاز سے ہوتا ہوا روس اور بحیرہ قزوین میں جا گرتا ہے۔ یہ دریا عظیم سلسلہ ہائے کوہ قفقاز سے مڑتا ہوا سلسلہ کوہ خوخ سے ہوتا ہوا قازبگ پہاڑ کے جنوب مغربی سمت اور شمال میں گرگیتی نامی گاؤں کی طرف داخل ہوتا ہوا روس کے شہروں شمالی اوسیشیا-الانیا اور ولادیقفقاز میں داخل ہوجاتا ہے۔ مشرقی سمت میں یہ دریا بہتے ہوئے دو شاخوں میں تقسیم ہوتا ہوا داغستان اور چیچنیا میں داخل ہوتا ہے جہاں سے بحیرہ قزوین کی جانب بہتا ہوا اکثر خالی علاقوں سے بحیرہ قزوین میں اُترتا ہے۔ داغستان کے علاقے قزلیار کے زیریں سمت میں اِس دریا کا ڈیلٹا واقع ہے جس کی چوڑائی 100 کلومیٹر ہے۔ اِس دریا کے آس پاس متعدد شہر واقع ہیں جن میں ولادیقفقاز، قزلیار اور موزدک شامل ہیں۔
کام جاری
دریائے ترک | |
---|---|
دریائے ترک کا نقشہ | |
Countries | جارجیا اور روس |
Region | متسختا-متیانتی |
روس کی وفاقی اکائیاں | |
طبعی خصوصیات | |
بنیادی ماخذ | جبل زلغہ خوخ قفقاز عظیم، جارجیا 2,700 میٹر (8,900 فٹ) 42.6159°N 44.2395°E |
دریا کا دھانہ | بحیرہ قزوین −28 میٹر (−92 فٹ) 43.595278°N 47.561667°E |
لمبائی | 623 کلومیٹر (387 میل) |
نکاس |
|
طاس خصوصیات | |
طاس سائز | 43,200 کلومیٹر2 (16,700 مربع میل) |
مزید دیکھیے
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.