From Wikipedia, the free encyclopedia
داتا دربار لاہور، پاکستان کا بہت مشہور دربار یا مزار ہے جو تقریباً ایک ہزار سال سے موجود ہے۔ یہ سید علی بن عثمان الجلابی الھجویری الغزنوی ( سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش) کا مزار ہے۔ اس مزار کو لاہور کی ایک پہچان سمجھا جاتا ہے۔ جامعہ ہجویریہ جو ایک مسجد و مدرسہ ہے، اسی مزار کے ساتھ منسلک ہے۔ جتنی بڑی تعداد میں نمازی اس مسجد میں باقاعدہ نماز ادا کرتے ہیں، پوری دنیا کی (حرمین شریفین کے بعد) مسجدوں میں نمازیوں کی تعداد کے حوالے سے اول فہرست میں رکھا جا سکتا ہے۔
داتا دربار مسجد ابو الحسن علی ابن عثمان امام جلابی هجویری غزنوی یا ابو القاسم حسن علی هجویری (عربی : علی بن عثمان الجلابی الهجویری الغزنوی) (کبھی کبھی هجویری ہجے)، داتا گنج بخش(فارسی / اردو : داتا گنج بخش) یا داتا صاحب کے نام سے بھی مشہور ہیں، گیارہویں صدی کے دوران میں ایک فارسی صوفی اور عالم تھے۔ انھوں نے کافی حد تک اسلام کے جنوبی ایشیا میں پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ غزنوی عہد (990ء) کے ابتدائی ایام میں غزنی (افغانستان) میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کی سب سے مشہور کتاب کشف المحجوب ہے۔ آپ نے حصول علم کی لیے بہت سے ممالک کا سفر کیا۔ آپ اپنی عمر کی آخری حصے میں لاہور تشریف لائے اور اسلام کی اشاعت کا کام کیا۔ آپ کے ہاتھوں بیشمار لوگ مسلمان ہوئے۔ آپ نے 1077ء میں لاہور (پنجاب، پاکستان) میں ہی وفات پائی۔
آپ کا مزار لاہور میں آج بھی زائرین کے لیے انوار و تجلیات کا مرکز ہے اور بہت سے لوگ آپ کے وسیلہ سے اللہ کا قرب اور اللہ سے اپنی مشکلات کا حل پاتے ہیں۔
سانچہ:لاہور میٹرو
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.