![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/6/65/Gujarat_Gulfs.jpg/640px-Gujarat_Gulfs.jpg&w=640&q=50)
خلیج کھمبات
From Wikipedia, the free encyclopedia
خلیج کھمبات یا خلیج کھمبھات (Gulf of Khambhat) (ہندی: खंभात की खाड़ी ، کھمبات کی کھاڑی) بھارت کی مغربی ساحل کے ساتھ ریاست گجرات میں بحیرہ عرب کی آبی گزرگاہ ہے۔ خلیج کھمبات قدیم دور سے تجارت کا اہم مرکز رہی ہے۔ 80 میل طویل یہ خلیج جزیرہ نما کاٹھیاواڑ کو ریاست گجرات سے جدا کرتی ہے۔ دریائے نرمدا اور تپتی اسی خلیج میں گرتے ہیں۔ یہ کم گہری اور اتھلی خلیج ہے۔ خلیج کھمبات اپنی اونچی لہروں کے باعث معروف ہے جو تیزی و بلندی میں بہت تیزی سے تبدیل ہوتی ہیں۔ خلیج کھمبات زمانہ قدیم سے تجارت کا اہم مرکز رہی ہے اور اس کی بندرگاہیں وسط ہندوستان کو بحر ہند کے بحری تجارتی راستوں سے جوڑتی تھیں۔ بھروچ، سورٹھ، کھمبٹ، بھونگر اور دمن تاریخی طور پر اہم بندرگاہیں ہیں۔
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/6/65/Gujarat_Gulfs.jpg/320px-Gujarat_Gulfs.jpg)
اس میں دریائے نرمدا، دریائے تاپتی، دریائے ماہی اور دریائے سابرمتی گرتے ہیں۔