From Wikipedia, the free encyclopedia
کسی بات کا عہد کرنا۔ حلف کی پابندی مذہبی و اخلاقی اعتبار سے ایک فریضہ سمجھا جاتا ہے۔ دور حاضر میں ریاست کے اعلی اداروں میں حلف اٹھانے کی رسم اسی لیے ہے۔ چنانچہ جس شخص کے سپرد کوئی ذمہ داری کا کام کیا جاتا ہے۔ اس سے حلف لیا جاتا ہے۔ ریاست کے وزراء، رسماً جج کے روبر آئین کی وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں۔ اسی طرح عدلیہ کے جج تقرر کے وقت حکومت کے سربراہ کے سامنے حلف اٹھانے کی رسم ادا کرتے ہیں۔ مسلمان خدا کو حاضر و ناظر جان کر حلفیہ بیان دیتے ہیں یا قرآن پر ہاتھ رکھ کر یا سے ہاتھ میں لے کر حلف اٹھاتے ہیں۔ ہندو گنگا جل یا تلسی کا پتا ہاتھ میں لے کرحلف اٹھاتے ہیں۔ بعض مذاہب میں آگ کے گرد چکر لگا کر حلف اٹھاتا ہے۔ بعض لوگ رزق کا حلف اٹھاتے ہیں بعض اولاد کا بعض اپنے کسی عزیز کا یا کسی پیاری چیز کا نام لیتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر حلف سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.