From Wikipedia, the free encyclopedia
جواہر لعل نہرو بندر گاہ (انگریزی: Jawaharlal Nehru Port) بھارت کا سب سے بڑا کنٹینر بندر گاہ ہے جسے نھایا شیوا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔[4][5] یہ بندر گار ممبئی کے قریب نوی ممبئی، مہاراشٹر میں بحیرہ عرب میں واقع ہے اور تھانے کریک سے ہو کر یہاں پہنچا جاتا ہے۔[6] نھایا اور شیوا یہاں واقع دو گاؤں تھے انھی کے نام پر اس بندر گاہ کو نھایا شیوا بندرگاہ کہا جانے لگا۔
Jawaharlal Nehru Port Trust | |
---|---|
A container ship at Nhava Sheva | |
مقام | |
ملک | India |
مقام | Mumbai |
متناسقات | 18°57′N 72°57′E[1] |
تفصیلات | |
زیر انتظام | Jawaharlal Nehru Port Trust |
ملکیت | حکومت ہند |
شماریات | |
سالانہ کارگو ٹن | Bulk: 7.88 million tons (2010-11)[2] Container: 56.43 million tons (2010-11) |
سالانہ کینٹینر حجم | 5.05 million بیس-فٹ مساوی اکائی (2018–19)[3] |
ویب سائٹ jnport |
بندر گاہ 26 مئی 1989ء کو تعمیر ہوا۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا کنٹینر کا بندر گار ہے۔ جہاں سے بھارت کی 55 فیصدر کارگو درآمد برآمد ہوتی ہے۔ اس بندرگاہ نے گذشتہ 5 برسوں میں 4 ملین بیس-فٹ مساوی اکائی کا سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔ دنیا کے 100 بڑے کنٹینر بندرگاہوں میں جواہر لعل نہرو بندرگاہ کا 28واں مقام ہے۔
اس بندرگاہ نے 2020ء-2021ء تک کے لیے 10 ملین بیس-فٹ مساوی اکائی کنٹینر کا طویل ہدف رکھا ہے۔ اس کے لیے 2 مزید ٹرمنل تعمیر کیے گئے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.