تری رتن (سنسکرت: تری رتنا، (پالی: تی رتنا)) بدھ مت میں تین چیزوں کا مجموعہ ہے: پہلا بُدھ، دوسرا دھرم (عقیدہ یا نظریات) اور تیسرا سَنگھ (خانقاہی سلسلہ یا برادری)۔
بودھ بنتے وقت یہی تری رتن کے الفاظ کہے جاتے ہیں ”بدھم شرنم گھچامی (میں بدھ کی پناہ میں آتا ہوں)، دھمم شرنم گھچامی (میں دھرم کی پناہ میں آتا ہوں) اور سنگھم شرنم گھچامی (میں جماعت کی پناہ میں آتا ہوں)ـ“
اقوال زریں
جس تقریب میں کٹر پیرو تری رتن کہہ کر پناہ میں آتے ہیں اسی میں پانچ اقوال زریں (پنچ شیل) بھی پڑھتے ہیں۔[1][2] بھکشو (بودھ راہب) پیروؤں سے اقوال زریں کا عہد لیتے ہیں، جو ایک اضافی نفسیاتی تاثر دیتا ہے۔[3] پنچ شیل حسب ذیل ہیں:
- قتل سے اجتناب کرنا؛[4][5][6]
- چوری سے اجتناب کرنا؛[4][5][6]
- جھوٹ سے اجتناب کرنا؛[4][5][6]
- ناجائز جنسی سلوک سے اجتناب کرنا؛[4][5][6]
- نشہ آور چیزوں سے اجتناب کرنا؛[4][5][6]
پانچ اقوال زریں بدھ مت کی قدیم کتب مقدسہ میں مذکور ہے۔ سب سے پہلے پنچ شیل اور تری رتن (بدھ، اس کی تعلیمات اور خانقاہی جماعت) میں شردھا کے اظہار کیا جاتا ہے۔ پھر، پنچ شیل کٹر پیروکاری کی بنیاد بن جاتے ہیں۔[7]
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.