مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اہل حدیث کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ جو مجلس شوری، مرکزی عاملہ اور کابینہ پر مشتمل ہے۔ [1]
مرکزی جمیعت اہلِ حدیث پاکستان | |
---|---|
بانی | سید داؤد غزنوی |
امیر | ساجد میر |
ناظم اعلی | حافظ عبد الکریم |
تاسیس | 1986 |
صدر دفتر | 106 راوی روڈ لاہور، پنجاب |
طلبا تنظیم | جمعیت طلبہ اہل حدیث (صدر۔حافظ عبد الغفار مکی سیکرٹری جنرل۔ حافظ جہانگیر بدر) (Student Federation Pakistan) |
یوتھ ونگ | اہل حدیث یوتھ فورس(صدر عامر عبد الوکیل صدیقی سیکرٹری جنرل۔ سلمان اعظم) |
نظریات | سلفی تحریک Federalism |
سیاسی حیثیت | Far-right |
قومی اشتراک | پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ متحدہ مجلس عمل |
ایوان بالا پاکستان | 0 / 100 |
قومی اسمبلی پاکستان | 0 / 342 |
انتخابی نشان | |
جماعت کا پرچم | |
ویب سائٹ | |
www | |
سیاست پاکستان |
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ساجد میر ہیں۔[2][3] جب کہ ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر عبد الکریم ہیں ۔ نصف صدی سے زائد عمر رکھنے والی یہ جماعت اہل الحدیث کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ سیاسی طور پر یہ دائیں بازو کی جماعت ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایتی جماعت جانی جاتی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی اہم رکن جماعت ہے جو ملک کے تمام صوبوں میں اپنا کم یا زیادہ وجود رکھتی ہے ۔ ذیلی ادارے اس کے زیر انتظام درج ذیل ادارے کام کر رہے ہیں۔
- ہفت روزہ اہل حدیث (ہفتہ وار رسالہ) آن لائن مطالعہ کے لیے دستیاب ہے۔ [4]
- مکتبہ سلفیہ، لاہور میں جمعیت اہل حدیث کا اشاعتی ادارہ
- نظام مساجد و اوقاف
- وفاق المدارس السلفیۃ: اہل حدیث مدارس اور جامعات کا تعلیمی بورڈ
- پیغام ٹی وی (فرقہ واریت سے بچ کر دینی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے چینل) [5]
ذیلی تنظیمیں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی تمام ذیلی تنظیمات کے سربراہ ڈاکٹر عبد الغفور راشد ہیں جو اس جماعت کے انتخابی بورڈ کے نگران بھی ہیں ۔ جمعیت کے ذیلی تنظیمات کے نام درج ذیل ہیں ۔
- اہل حدیث یوتھ فورس
- اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن
- جمیعت اساتذہ پاکستان
- جمعیت طلبہ اہل حدیث
- متحدہ حکماء محاذ
2 مارچ 2018ء کو 14 سال بعد مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناراض دھڑے نے حافظ ابتسام الہی ظہیر کی قیادت میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی غیر مشروط امارت قبول کرتے ہوئے ساتھ چلنے اور اپنے تمام اختلافات ختم کرکے اپنی جماعت جمعیت اہل حدیث کو مرکزی جمعیت اہل حدیث میں ضم کر دیا۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.