جماعت اسلامی پاکستان
پاکستانی دینی سیاسی جماعت / From Wikipedia, the free encyclopedia
جماعت اسلامی پاکستان یا جے آئی ملک کی سب سے بڑی اور پرانی نظریاتی اسلامی احیائی تحریک ہے جس کا آغاز بیسویں صدی کے اسلامی مفکر سید ابوالاعلیٰ مودودی، جو عصر حاضر میں اسلام کے احیاء کی جدوجہد کے مرکزی کردار مانے جاتے ہیں ،[1] نے قیام پاکستان سے قبل3 شعبان 1360 ھ (26اگست 1941ء) کو لاہور میں کیا تھا۔ سید ابولاعلیٰ مودودی اور دیگر 74 افراد نے ملک میں اسلامی انقلاب لانے کی مشترکہ جدوجہد کے لیے اس کی بنیاد رکھی۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور وہ اس کی وکالت کرتی ہے کہ اسلامی تعلیمات کا سیاست اور ریاستی امور سمیت زندگی کے تمام معاملات میں اطلاق ہونا چاہیے۔
اجمالی معلومات بانی, امیر ...
بانی | ابوالاعلی مودودی |
---|---|
امیر | حافظ نعیم الرحمن |
نائب امیر | لیاقت بلوچ |
نائب امیر | خورشید احمد |
تاسیس | برطانوی ہند میں 26 اگست 1941ء (1941ء-08-26) پاکستان میں 1947؛ 77 برس قبل (1947) |
صدر دفتر | منصورہ، لاہور |
نظریات | اسلام پسندی سماجی قدامت پسندی اتحاد عالم اسلام اسلامی جمہوریت پسندی |
بین الاقوامی اشتراک | اخوان المسلمون جماعت اسلامی ہند بنگلہ دیش جماعت اسلامی جماعت اسلامی کشمیر |
ایوان بالا | 1 / 100
|
قومی اسمبلی | 1 / 342
|
بلوچستان اسمبلی | 0 / 65
|
خیبر پختونخوا اسمبلی | 1 / 124
|
سندھ اسمبلی | 1 / 168
|
پنجاب اسمبلی | 0 / 371
|
گلگت بلتستان اسمبلی | 0 / 33
|
آزاد کشمیر اسمبلی | 0 / 49
|
انتخابی نشان | |
ویب سائٹ | |
www |
بند کریں
جماعت اسلامی پاکستان نصف صدی سے زائد عرصہ سے دنیا بھر میں اسلامی احیاء کے لیے پر امن طور پر کوشاں چند عالمی اسلامی تحریکوں میں شمار کی جاتی ہے۔