تبع تابعین
تابعی کی صحبت پانے والا مسلمان / From Wikipedia, the free encyclopedia
تابعین سے مراد وہ بزرگان دین ہیں جنھوں نے حضور کے صحابہ کرام کا شرف زیارت اسلام کی حالت میں حاصل کیا۔ اور ان کی زبانی حضور کے اقوال و افعال کا ذکر سنا۔ تبع تابعین سے مراد وہ بزرگ ہیں جنھوں نے تابعین کا شرف زیارت اسلام کی حالت میں حاصل کیا اور ان کی صحبت سے تمتع کیا۔ بالفاظ دیگر تبع تابعین صحابہ کرام کی تیسری کڑی ہے۔ حضور نے صحابہ تابعین اور تبع تابعین ہر سہ کو امت کے بہترین افراد فرمایا ہے۔