تالابندی
From Wikipedia, the free encyclopedia
زیر نظر مضمون ایک ہنگامی ضابطے کے بارے میں ہے۔ کوروناوائرس کی عالمگیر وبا 2020ء کے قرنطینوں کے لیے کورونا وائرس کی عالمی وبا دیکھیے۔
تالابندی (انگریزی: Lockdown) ایک ہنگامی ضابطہ ہے جس کی رو سے عموماً لوگوں اور معلومات کو متعلقہ علاقے سے باہر جانے سے روک دیا جاتا ہے۔ اس ضابطہ کو عموماً مقتدرہ کا کوئی فرد ہی لگا سکتا ہے۔ تالابندیوں کا ایک مقصد کسی بڑے خطرے یا بیرونی حادثے سے لوگوں کو محفوظ رکھنا بھی ہوتا ہے۔ مکمل تالابندی کا مفہوم یہ ہے کہ اس علاقے کے باشندگان جہاں ہیں وہیں ٹھہر جائیں اور ادھر ادھر ہرگز نہ جائیں۔ تاہم اگر کچھ لوگ کسی پرخطر مقام پر ہوں تو انھیں قریب میں واقع کسی محفوظ مقام تک جانے کی اجازت ہوتی ہے۔