From Wikipedia, the free encyclopedia
ماسٹر تارا سنگھ سکھوں کا مشہور لیڈر تھا۔ شرومنی اکالی دل کا صدر بھی تھا۔ ضلع راولپنڈی میں اسکول ماسٹر تھا۔ آہستہ آہستہ اکالی پارٹی کا سر کردہ بن گیا۔ 1947 میں تقسیم ہند کے موقع پر امرتسر چلا گیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک دفعہ آزاد سکھ اسٹیٹ بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ پہلے تو تارا سنگھ کے ذہن میں یہ بات نہ سمائی لیکن بعد میں آزاد صوبہ بنانے کا حامی ہو گیا۔ اور آئے دن اس کوشش میں لگا رہا۔ لیکن بھارتی حکومت ایسی کوششوں کو ٹھکراتی رہی۔ سکھوں میں پھوٹ پیدا ہوجانے کی وجہ سے اس کی تحریک کامیاب نہ ہو سکی۔سکھ ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ آخر کار 1967 میں وفات پا گیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.