From Wikipedia, the free encyclopedia
نجم الدین بلال ایردوان (ترکی: Necmettin Bilal Erdoğan) (پیدائش: 23 اپریل 1981ء) جمہوریہ ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان کی تیسری اولاد ہے۔
بلال ایردوان | |
---|---|
(ترکی میں: Necmettin Bilal Erdoğan) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 اپریل 1981ء (43 سال) استنبول |
شہریت | ترکیہ |
مذہب | اسلام |
زوجہ | Reyvan Uzuner |
والد | رجب طیب ایردوان |
والدہ | امینہ ایردوان |
بہن/بھائی | سمیہ ایردوان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن جون ایف کینیڈذی سرکاری اسکول |
پیشہ | بحری جہاز رانی |
مادری زبان | ترکی |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی |
درستی - ترمیم |
بلال ایردوان کی پیدائش 23 اپریل 1981ء کو ہوئی۔[1] بلال اپنے والد رجب طیب اردوغان اور والدہ امینہ اردوغان کی تیسری اولاد ہے۔ ان کے تین بھائی بہن ہیں : احمد براق ایردوان، سمیہ اور اسرا۔ سنہ 1999ء میں بلال کارتال انادولو لیسیسے اسکول میں اپنی ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے ریاستہائے متحدہ گئے، 2004ء میں ہارورڈ یونیورسٹی کے جان ایف کینیڈیاسکول آف گورنمنٹ سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
گریجویشن کے بعد بلال نے عالمی بنک میں کچھ عرصہ بطور انٹرن کام کیا۔[1] 2006ء میں وہ ترکی واپس آئے اور اپنی کاروباری زندگی شروع کی، بلال ایک آبی نقل و حمل کارپوریشن BMZ Group کے تین مساوی حصہ داروں میں سے ایک ہے۔[2][3] نومبر 2015ء میں اخبار The Verge نے خبر شائع کی کہ BMZ Group داعش کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں اور نقل و حمل میں ملوث ہے۔[4]
بلال نے 2003ء میں ریحان اوزونر سے نکاح کیا، [5] اس کے بعد دو لڑکے عمر طیب اور علی طاہر پیدا ہوئے۔
اکتوبر 2015ء میں ترکی اخبار Today's Zaman نے یہ خبر شائع کی کہ بلال اپنے والد کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی پالیمانی اکثریت کھو دینے کے بعد بولونیا، اٹلی منتقل ہو گئے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ وہاں وہ The Johns Hopkins University SAIS Bologna Center میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے لیے گئے ہیں، لیکن چونکہ انھیں محض اپنا پی ایچ ڈی مقالہ مکمل کرنا ہے، اس کے لیے بولونیا میں ان کی مستقل حاضری ضروری نہیں ہے البتہ اس بنا پر انھیں دو سال وہاں رہائش کی اجازت مل سکتی ہے۔[6]
بلال اردوغان پر ترکی میں بدعنوانی سکینڈل، 2013ء میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔[7][8][9]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.