From Wikipedia, the free encyclopedia
شطرنج کھیل میں بادشاہ یا شاہ (♔ ،♚) سب سے بڑا اور اہم مہرہ ہے۔ اصل میں کھیل کی بنیاد ہی اس مہرے پر مشتمل ہے اور وہ ایسے کہ اس کھیل کا اختتام اس بادشاہ کے گھیرکر شہ مات کرنے پر مبنی ہوتا ہے۔ بادشاہ ہر طرف صرف ایک خانہ حرکت کر سکتا ہے اور وہ اپنے قریب والے خانہ میں موجود مخالف کھلاڑی کے کسی بھی بے سہارا مہرے کو ختم کر سکتا ہے۔
شہ (check) : مخالف کھلاڑی کے بادشاہ کو اپنے (بادشاہ کے علاوہ دیگر) کسی بھی مہرے کی زد پہ لانا مخالف کے “بادشاہ کو شہ دینا“ کہلاتا ہے۔ جس کے بادشاہ کو شہ دی جاتی ہے تو اس کو یہ بات بتا دی جاتی ہے کہ بادشاہ کو چیک یا شہ دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے بادشاہ کو بچا سکے۔
جب کسی کھلاڑی کو شہ دی جائے تو اس کے لیے بادشاہ کو شہ سے بچانے والی چال چلنا ضروری ہے۔ جو تین طرح ہو سکتی ہے
بہر حال شہ کی حالت میں کوئی ایسی چال چلنا ضروری ہے جو بادشاہ کو شہ کی حالت سے نکال دے۔ بادشاہ کو شہ سے محفوظ کرنے کے علاوہ کوئی چال نہیں چل سکتا۔ اور اگر بادشاہ کو شہ سے نکالنا ممکن نہ ہو تو شہ مات ہو جاتی ہے۔ اور کھیل ختم ہو جاتی ہے شہ مات کرنے والا جیت جاتا ہے۔
اس کے علاوہ دو اور صورتوں میں بھی کھیل ختم ہو جاتا ہے۔
کھیل کی دیگر خاتمی شکل یہ ہے کہ
ان دو صورتوں کے علاوہ پانچ اور حالتوں میں بھی کھیل برابر ہو سکتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.