![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/2/2c/ArthurConanDoyle_AStudyInScarlet_annual.jpg/640px-ArthurConanDoyle_AStudyInScarlet_annual.jpg&w=640&q=50)
اے اسٹڈی ان سکارلٹ
From Wikipedia, the free encyclopedia
اے اسٹڈی ان سکارلٹ (انگریزی: A Study in Scarlet؛ ترجمہ: مطالعہِ سرخ) ایک جاسوسی اور پراسرار افسانہ ہے جو سر آرتھر کونن ڈویل نے 1886ء میں لکھا۔ اس کہانی میں پہلی مرتبہ ڈویل نے اپنے تخلیق کردہ کردار شرلاک ہولمز کو اپنے قارئین میں متعارف کرایا۔ یہ کردار آگے جا کر جاسوسی ادب میں سب سے نمایاں کردار بن گیا۔ اِس کتاب کا عنوان اِس میں پیش کردہ ہولمز کے ایک مکالمے سے اخذ کیا گیا ہے جس میں ہولمز واٹسن کو اپنے کام کی نوعیت سمجھاتے ہوئے کہتا ہے کہ "زندگی کی پھیکی چادر پر قتلوں کا ایک سرخ دھاگہ عیاں ہے ؛ ہمیں اِسے سُلجھانا ہے، جُدا کرنا ہے اور اِسکے ایک ایک انچ کا راز فاش کرنا ہے۔ " قاتل کو پکڑنے کے لیے کس طرح ہولمز اور واٹسن اِس سرخ دھاگے کا مطالعہ کرتے ہیں – یہ اس کہانی کا بُنیادی معما ہے۔
اجمالی معلومات اے اسٹڈی ان سکارلٹ, (انگریزی میں: A Study in Scarlet) ...
اے اسٹڈی ان سکارلٹ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: A Study in Scarlet) ![]() | |||||||
مصنف | آرتھر کونن ڈویل ![]() | ||||||
اصل زبان | انگریزی ![]() | ||||||
سلسلہ | شرلاک ہومز ناول ، شرلاک ہومز کی کہانیاں ![]() | ||||||
ادبی صنف | سراغ رسانی فکشن ، پراسرار فکشن ، جرم فکشن ![]() | ||||||
ناشر | وارڈ لاک اینڈ کو ![]() | ||||||
تاریخ اشاعت | 1887 ![]() | ||||||
صفحات | 96 (بارنس اینڈ نوبل کلاسکس اشاعت)، 223 (ہارٹ پبلیکیشنز اینڈ کمپنی) | ||||||
| |||||||
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں