From Wikipedia, the free encyclopedia
سانچہ:خانہ معلومات ویب گاہ
ایمیزون ویب سروسز یا ایمیزون ویب خدمات (انگریزی: Amazon Web Services) جسے عام طور پر اس کے مخفف اے ڈبلیو ایس (انگریزی: AWS) کے نام سے جانا جاتا ہے، ایمیزون کی ایک ذیلی کمپنی ہے جو ملکوں، کمپنیوں اور انفرادی اشخاص کو ادائیگی کے عوض کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی صارفین کو مجازی کمپیوٹر کلسٹر فراہم کرتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعہ ہر وقت دسترس میں ہوتا ہے۔ ایمیزون ویب سروسز کے مجازی کمپیوٹر میں ایک حقیقی کمپیوٹر کی جملہ صفات شامل ہیں مثلاً ہارڈ وئير (سی پی یو اور جی پی یو، ریم، ہارڈ ڈسک/ایس ایس ڈی اسٹوریج)، آپریٹنگ سسٹم منتخب کرنے کا اختیار، نیٹ ورک، پہلے سے موجود اطلاقی سافٹ ویئر مثلاً ویب سرور، ڈیٹا بیس، سی آر ایم وغیرہ۔ اے ڈبلیو ایس کے ہر نظام میں مجازی ان پٹ/آؤٹ پٹ آلات (کی بورڈ، ماؤس، سکرین) بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ کسی جدید ویب براؤزر کی مدد سے اے ڈبلیو ایس نظام کو استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے نظام میں داخل نوشتہ ہو کر حقیقی کمپیوٹر کی طرح کانفگریشن مینجمنٹ اور مجازی نظام کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اے ڈبلیو ایس ٹیکنالوجی دنیا بھر میں سرور فارموں پر فراہم کی گئی ہے اور ایمیزون کے ماتحت ادارے اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اجرت کا تعین ہارڈ ویئر / آپریٹنگ سسٹم /سافٹ ویئر / نیٹ ورکنگ کی خصوصیات، مطلوبہ دستیابی، اعادئہ کثیر، حفاظت اور خدمت کے اختیارات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ استعمال کنندہ کی ضروریات کے مطابق ایک واحد اے ڈبلیو ایس مجازی کمپیوٹر، مجازی کمپیوٹرز کے ایک کلسٹر یا وقف شدہ (حقیقی) کمپیوٹر کا استعمال کر سکتا ہے اور اسی کے مطابق اسے ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ رکنیت کے معاہدے کے حصے کے طور پر [1] ایمیزون اس کا انتظام، اپ گریڈ اور ہر صارف کے نظام کے لیے انڈسٹری کے معیار کی سیکورٹی فراہم کرتا ہے۔[2]
2017ء میں اے ڈبلیو ایس میں 90 سے زائد خدمات شامل تھیں جن میں کمپیوٹنگ، اسٹوریج، نیٹ ورک، ڈیٹا بیس، تجزیاتی، ایپلیکیشن خدمات، انتظام، موبائل، ڈویلپر آلات اور انٹرنیٹ کے لیے ضروری آلات شامل ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ مقبول ایمیزون لچکدار کمپیوٹ کلاؤڈ (ای سی 2) اور ایمیزون سمپل سٹوریج سروس (ایس 3) شامل ہیں۔ زیادہ تر خدمات صارفین کو براہ راست دستیاب نہیں، بلکہ اے پی آئی کے ذریعہ ڈویلپر ان کو اپنی ایپلیکیشن میں استعمال کرکے عام صارفین کے لیے فراہم کر سکتے ہیں۔ ایمیزون ویب سروسز ایچ ٹی ٹی پی پر دستیاب ہیں جو آر ای ایس ٹی آرکیٹیکچرل طرز اور سمپل آبجیکٹ ایکسیس پروٹوکول کا استعمال کرتی ہیں۔ ایمیزون ایمیزون ویب سروسز کو صارفین کے لیے بڑے پیمانے پر کمپیوٹنگ کی صلاحیت حاصل کرنے اور ایک حقیقی سرور فارم کی تعمیر کی لیے عاجلانہ اور کم کیمت سہولت فراہم کرتا ہے۔[3] تمام خدمات کی ادائیگی استعمال کی بنیاد پر کی جاتی ہے، تاہم ہر خدمت کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال ہوتا ہے۔ سنرجی گروپ کے مطابق 2017ء میں ایمیزون ویب سروسز تمام کلاؤڈ بازار کی غالب 34٪ کی مالک ہے، جبکہ اس سے اگلے تین مائیکروسافٹ، گوگل اور آئی بی ایم بتدریج 11%, 8%, 6% کے حصہ دار ہیں۔[4][5]
ایمیزون ویب سروسز پلیٹ فارم کا آغاز جولائی 2002ء میں ہوا، [6] شروع میں پلیٹ فارم صرف چند مختلف آلات اور سروس پر مشتمل تھا۔ 2003ء کے اواخر میں ایمیزون ویب سروسز تشکیل نو کی گئی۔ نومبر 2004ء میں عوامی استعمال کے لیے سب سے پہلے اے ڈبلیو ایس سروس سمپل کیو سروس شروع ہوئی۔ [7] اس کے بعد ایمیزون ای سی 2 کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا کی ٹیم تیار کیا۔[8]
ایمیزون ویب سروسز کو 14 مارچ، 2006ء کو رسمی طور پر دوبارہ شروع کیا گیا [6] جس میں ایمیزون ایس 3 کلاؤڈ اسٹوریج، ایس کیو ایس اور ای سی 2 کو یکجا کر کے پیش کیا گیا۔
نومبر 2010ء میں یہ اعلان کیا گیا کہ ایمیزون کمپنی کی تمام خوردہ سائٹس کو مکمل طور ایمیزون ویب سروسز کے تحت منتقل کر دیا گیا ہے۔[9] 2012ء سے قبل ایمیزون ویب سروسز ایمیزون کمپنی کا حصہ سمجھا جاتا تھا اور اس وجہ سے ایمیزون مالیاتی رپورٹ میں اس کی آمدنی کا بیان نہیں ہوتا تھا۔ اس سال صنعت کے مبصرین کا اندازہ تھا کہ پہلی مرتبہ اے ڈبلیو ایس کی آمدنی 1.5 بلین ڈالر سے زائد ہوگی۔[10]
2016ء کی پہلی سہ ماہی میں اے ڈبلیو ایس کی خالص آمدنی 2.57 بلین ڈالر کی آمدنی تھی، جو 2015ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 64 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں اے ڈبلیو ایس نے پہلی بار شمالی امریکین کے ایمیزون کے خوردہ کاروبار کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش تھا۔[11] 2016ء کی پہلی سہ ماہی میں ایمیزون کی آمدنی کے اضافے کے نتیجے میں اسٹاک کی قیمت میں 42 فیصد اضافہ ہوا، کارپوریٹ منافع میں اے ڈبلیو ایس کا حصہ 56٪ تھا۔[12][13]
2017ء میں اے ڈبلیو ایس کی سالانہ آمدنی 17.46 بلین ڈالر تھی۔[14]
2017 کے مطابق ایمیزون ویب سروسز مندرجہ ذیل 16 جغرافیایی "علاقوں" میں فعال ہے۔:[2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.