آگسٹین
From Wikipedia, the free encyclopedia
مقدس آگسٹین (انگریزی: Saint Augustine of Hippo ؛ لاطینی: Aurelius Augustinus Hipponensis) مسیحیت میں ایک مقدس کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کو مختلف اسماء سے یاد کیا جاتا ہے جس میں مقدس آسٹن، [10] آگسٹین مقدّس اور ہیپو کا اگستین شامل ہیں۔ یہ رومی افریقہ میں ہپو ریگس (اب عنابہ، الجزائر) کے بشپ تھے۔ انھوں نے لاطینی زبان میں فلسفے کی مدد سے مذہبی عمور کو پڑھا۔ ان کی تحریریں مغربی مسیحیت کی ترقی میں بہت بااثر تھیں۔
معلم کلیسیا | |
---|---|
آگسٹین | |
(لاطینی میں: Aurelius Augustinus) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 نومبر 354ء تاگست |
وفات | 28 اگست 430ء (76 سال)[1] ہیپو ریگس |
مدفن | سان پیٹرو ان شیل ڈورو |
شہریت | قدیم روم |
مذہب | رومن کیتھولک [2]، مانویت [3] |
اولاد | ایڈیوڈیٹس |
والدہ | مونیکا [4] |
مناصب | |
علاقائی اسقف [5] | |
آغاز منصب 396 | |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلسفی ، الٰہیات دان ، آپ بیتی نگار ، موسیقی کا نظریہ ساز ، واعظ ، مورخ ، شاعر ، پریسبیٹر [5]، مصنف [6][7]، کاتھولک پادری [5]، کاتھولک اسقف [8] |
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان [9]، بربر زبانیں |
شعبۂ عمل | فلسفہ ، الٰہیات |
کارہائے نمایاں | اعترافات ، شہر خدا |
مؤثر | ایمبروس |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ان کے معاصر، جیروم، کہتے ہیں کہ مقدس آگسٹین نے "نئے سرے سے مسیحیت کے قدیم عقیدے میں جان ڈالی"۔[11] ابتدائی سالوں میں یہ ساسانی فلسفے اور مانویت سے بہت زیادہ متاثر تھے اگرچہ بعد میں یہ نو افلاطونیت کے پیروکار ہو چکے تھے۔[12] بپتسمہ لے کر مسیحیت اپنانے کے بعد، انھوں نے اپنے انداز میں فلسفے اور دینیت الہیات کو سمجھنے کی کوشش کی جس میں انھوں نے مختلف زاوؤں، حکمت عملی، طور طریقوں اور نقطہ نظر کا استعمال کیا۔ ان کا ماننا تھا کہ مسیحی فضل انسان کی گناہ سے آزادی کے لیے ناگزیر تھا اور اسی بنا پر انھوں نے گناہ حقیقا اور جنگ عدل کا فلسفہ پیش کر ڈالا۔
جب مغربی رومی سلطنت ختم ہوتی دکھی تو انھوں نے مسیحی کلیسیا کو اپنی ایک کتاب میں شہر خداوندی کہنا شروع کیا تاکہ مواد پرستی سے کلیسیا کو واضح طور پر الگ رکھ کہ کلیسیائ تصور کو فروغ دیا جا سکے۔ آپ کے فلسفے نے قرون وسطی سوچ کو خوب متاثر کیا۔