انسانی جنسیت یا انسانی شہوانیت وہ طریقہ ہے جسے لوگ محسوس کرتے ہیں اور اس کا جنسی طور پر اظہار کرتے ہیں۔[1][2] اس میں حیاتیاتی، شہوانی، جسمانی، جذباتی، سماجی یا روحانی جذبات اور رویے شامل ہیں۔[3][4] چونکہ یہ ایک جامع اصطلاح ہے جو خاصے طویل وقت کے تجربوں پر محیط ہے، اس لیے اس کی کوئی ایک تسلیم شدہ تعریف نہیں ہے۔[4] انسانی تولیدی عمل کے حیاتیاتی اور جسمانی پہلو بڑی حد تک جنسیت پر حاوی ہیں، جس میں انسانی جنسی رد عمل دورانیہ بھی شامل ہے۔[3][4] کسی کا جنسی رجحان یہ طے کرتا ہے کہ اس شخص کی جنسی دل چسپی کیا ہے اور دوسرا شخص اس کے لیے کیا کشش رکھتا ہے۔[5] جنسیت کے جسمانی اور جذباتی پہلوؤں میں وہ بندھن بھی شامل ہیں جو گہرے جذبات یا جسمانی طور پر پر محبت کے اظہار کے دوران میں کیے جاتے ہیں۔ اس میں بھروسا اور دیکھ ریکھ بھی شامل ہیں۔ سماجی امور میں کسی کی جنسیت پر انسانی سماج کا اثر شامل ہے، جب کہ روحانیت اس شخص کے دوسروں سے روحانی تعلقات کا احاطہ کرتا ہے۔ جنسیت پر ثقافت، سیاست، قانون، فلسفہ، اخلاق، حق و باطل سے متعلق تصورات اور زندگی کے مذہبی پہلو کا بھی اثر رہتا ہے۔[3][4]

مزید دیکھیے

جنسیت کی اصطلاحات

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.