العاضد
From Wikipedia, the free encyclopedia
ابو محمد عبد اللہ العاضد الدین اللہ (555 ھ تا 567 ھ) دولت فاطمیہ کا چودھواں اور آخری خلیفہ تھا۔
| ||||
---|---|---|---|---|
(عربی میں: العاضد لدين الله) ![]() | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 16 مئی 1151ء ![]() قاہرہ ![]() | |||
وفات | 13 ستمبر 1171ء (20 سال) ![]() قاہرہ ![]() | |||
والد | ابو منصور اسماعیل الظافر لاعداء اللہ ![]() | |||
خاندان | فاطمی ![]() | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | خلیفہ ، گورنر ![]() | |||
درستی - ترمیم ![]() |
فائز کے انتقال کے طلائع نے عاصد کو خلیفہ بنا دیا جو حافظ کا پوتا اور اس کے بیٹے یوسف کا بیٹا تھا۔ عاصد کم سن تھا اس لیے طلائع سلطنت کے امور انجام دینے لگا۔ اس کو سیاسی اقتدار حاصل ہوا تو اس نے امرا پر دباؤ ڈالنا شروع کیا۔ اس کے علاوہ عاضد سے اپنی بیٹی کی شادی کردی۔ اس سے عاضد کے عزیزوں کو یقین ہو گیا کہ طلائع خلافت کے سلسلے کو ان سے قطع کرنا چاہتا ہے۔ عاضد کی پھوپھی نے طلائع کے قتل کا بیڑا اٹھایا۔ طلائع جب ڈیوڑھی سے گذر رہا تھا تو اس پر قاتلانہ حملے کرکے اس کو مجروح کر دیا۔ اس نے عاضد سے اس بارے میں استفسار کیا۔ عاضد نے اس واقع سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اس پر طلائع نے عاصد کی پھوپھی کو قتل کروادیا۔ پھر اس نے وزارت کا عہدہ اپنے بیٹے رزیک کے حوالے سپرد کیا اور بیٹے سے کہا کے شاور جو صعید کا والی ہے اس سے ہوشیار رہے اور اس کو نہیں چھیڑے ۔