افرو۔ایشیائی زبانیں
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
افرو۔ ایشیائی زبانیں (Afro-Asiatic languages) زبانوں کی خاندانی درجہ بندی میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے۔ اس میں 375 سے زیادہ زبانیں شامل ہیں اور ان زبانوں کو 35 کروڑ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں جن میں سے صرف عربی زبان کو 21 کروڑ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔ ان زبانوں کے زیادہ بولنے والے شمالی افریقہ، عرب، شمال مغربی ایشیا اور قرنِ افریقہ کے علاقوں میں رہتے ہیں۔ پہلے اس درجہ بندی کا نام ہمیتو۔ سامی زبانیں تھا جسے بدل کر افرو۔ ایشیائی زبانیں رکھ دیا گیا ہے۔ بعض لوگ اسے افروشیائی زبانیں بھی کہتے ہیں۔ اس کی سب سے اہم زبان عربی ہے جو اس کے ایک ذیلی خاندان سامی زبانوں میں شامل ہے۔
افرو۔ایشیائی Afroasiatic | |
---|---|
جغرافیائی تقسیم: | قرن افریقہ, شمالی افریقہ, ساحل, مشرق وسطی |
لسانی درجہ بندی: | دنیا کےخاندانہائے زبان میں سے ایک بڑا خاندان |
سابقہ اصل-زبان: | پروٹو افرو۔ایشیائی |
ذیلی تقسیمات: | |
آیزو 639-2 / 5: | afa |
افریقی ایشیائی زبانیں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا سے تعلق رکھنے والی زبانوں کا گروہ ہے۔ اس خاندان کی سامی شاخ کی زبانیں سعودی عرب، فلسطین، عراق، اسرائیل، شام، مصر، اردن، الجزائر میں اور حامی شاخ لیبیا، مصر، ایتھوپیا میں پھیلی ہوئی ہیں ۔
اس کے ذیلی خاندان درج ذیل ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.