![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/c/c1/Streichholz.jpg/640px-Streichholz.jpg&w=640&q=50)
احتراق
From Wikipedia, the free encyclopedia
احتراق ؛ سائنسی مضامین میں بھڑک جانے یا جلنے کے عمل کو کہا جاتا ہے جس کے دوران حرارت اور دیگر اشکال میں توانائی کا قابلِ استعمال اخراج ہوتا ہے، اسے ایک کیمیائی تعامل (reaction) میں شمار کیا جاتا ہے اور انگریزی میں اسے combustion کہتے ہیں۔ کیمیائی تعریف کے مطابق یہ احتراق کا عمل ایک برحراری (exothermic) عمل ہے جس میں ایندھن اور کوئی تکسیدہ (oxidant) آپس میں کیمیائی عمل کر کہ جواہر اور برقات کا تبادلہ کرتے ہیں اور نئی اقسام کے سالمات میں بدل جاتے ہیں جس دوران توانائی ؛ حرارت، روشنی اور دھویئں کی سالماتی حرکات کی صورت میں باہر نکلتی ہے اسی لیے اس کو برحراری تعامل کہا جاتا ہے۔
اجمالی معلومات
![]() | |||
---|---|---|---|
بھڑک کر شعلہ بناتی ایک تیلی کبریت (match) ؛ یہ احتراق کے عمل کی ایک نہایت سادہ ، آسان اور عمدہ مثال کے طور پر سمجھی جا سکتی ہے ۔ | |||
|
بند کریں