آسٹریا اور پروشیا کی جنگ
From Wikipedia, the free encyclopedia
آسٹریا اور پروشیا کے بیچ ہونے والی جنگ جسے سات ہفتوں کی جنگ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ لڑائی 1866ء میں سلطنت آسٹریا کی قیادت میں جرمن کنفیڈریشن اور پروشیا اور اس کے اتحادیوں کے مابین لڑی گئی تھی۔ وجوہات جنگ سلطنت آسٹریا اور شہنشاہیت پروشیا کے مابین سیاسی اور اقتصادی اختلافات تھے۔