آسمان
From Wikipedia, the free encyclopedia
مزید استعمالات کے لیے دیکھیے : آسمان (ضد ابہام)
آسمان (فارسی میں آس اور مان سے ) یا فَلَک (عربی سے ) یا گگن (سنسکرت سے ) فضاء یا خلاء کا حصّہ ہے جو کسی بھی فلکیاتی جسم کے سطح سے نظر آتا ہے۔ کئی وجوہات کی بنا پر اِس کی صحیح تعریف ممکن نہیں . زمینی آسمان، ہوا کا سورج کی روشنی کو منتشر کرنے کی وجہ سے، دِن کے وقت گہرا نیلا نظر آتا ہے۔ جبکہ رات کے وقت یہ سیاہ نظر آتا ہے کیوں کہ سورج کی روشنی نہیں ہوتی۔