From Wikipedia, the free encyclopedia
آتش فشاں (فارسی سے آتش یعنی آگ اور فشان یعنی اگلنے والا یا برسانے والا۔ عربی: برکان. انگریزی: Volcano) سے مراد ایسا مخروطی پہاڑ جس کا دہانہ قیف نما ہو جس میں سے گرم مادہ نکلتا ہو۔ دہانے سے راستہ بطن ارض میں گہرائی تک جاتا ہو۔ جس کے ذریعے گیس، لاوا اور بھاپ سطح ارض پر برآمد ہوتی ہے۔ آتش فشاں کا پہاڑ ہونا ضروری نہیں۔
آتش فشاں کی ساخت: | |
---|---|
1.تفتال خانہ 2. سنگبستر 3. نالی 4. پایہ / بنیاد 5. سِل 6. شاخی نلی 7. خارج شدہ راکھی تہیں 8. کوکھ |
9. خارج شدہ لاوی تہیں 10. گلہ 11. طفیلی مخروط 12. لاوا کا بہاؤ 13. نکاس 14. دہانہ 15. راکھ کا دُھواں |
دراصل وہ نشیب جس سے مادہ نکلتا ہو وہ آتش فشاں کہلاتا ہے اور برآمد شدہ مادے سے مخروطی پہاڑ متشکل ہوتا ہے۔
آتش فشاں پہاڑوں کی فعالیت کے اعتبار سے تین بڑی اقسام ہیں :
وہ آتش فشاں جن میں آتش فشانی کا عمل گاہے بگاہے ہوتا رہتا ہے اور لاوا وغیرہ کا اخراج تھوڑے وقفے سے جاری رہتا ہے اور اس عمل میں طویل عرصہ حائل نہیں رہتا زندہ آتش فشاں کہلاتے ہیں۔ ان میں مادے کے اخراج کی رفتار کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔
بعض آتش فشاں خاصے طویل عرصے تک خاموش رہتے ہیں اس کے بعد یکایک آتش فشانی شروع کر دیتے ہیں ان کو خفتہ آتش فشاں کہتے ہیں۔
ایسے آتش فشاں جن سے کسی زمانے میں آتش فشانی ہوتی تھی مگر اب اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، یہ آتش فشاں مردہ آتش فشاں کہلاتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.