"میری اور دوسرے انبیاء کی مثال ایسی ہے، جیسے کسی آدمی نے مکان بنایا، اور اُس کے سجانے اور سنوارنے میں کوئی کمی نہ چھوڑی۔ مگر کسی گوشے میں ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی۔ لوگ اُس کے گرد پِھرتے اور تعجب سے کہتے: بھلا یہ اینٹ کیوں نہ رکھی؟۔ فرمایا: وہ اینٹ میں ہوں، میں سارے انبیاء سے آخری ہوں۔