Map Graph

قلعہ پورندر

قلعہ پورندر چھترپتی شیواجی کے فرزند سمبھاجی کی جائے پیدائش ہونے کی بنا پر خاصا معروف اور اہم ہے۔ مغلوں اور سلطنت بیجاپور کے عادل شاہی فرماں رواؤں کے خلاف شیواجی کی بغاوتوں میں اس قلعہ کا خاصا اہم کردار مانا جاتا ہے۔ مغربی گھاٹ پر موجود یہ قلعہ سطح سمندر سے 4472 فٹ بلند اور شہر پونہ سے پچاس کلومیٹر دور جنوب مشرق میں پڑتا ہے۔ پورندر اور وجرگڑھ نامی دو جڑواں قلعے اصل قلعہ کی مشرقی جانب واقع ہے۔ وجرگڑھ قلعہ پورندر سے چھوٹا ہے۔ پورندر گاؤں کا نام بھی اسی قلعہ کی وجہ سے پورندر پڑا۔

Read article