سوریہ
مشرق وسطی کا ایک ملکسوریہ، رسمی طور پر عرب جمہوریہ سوریہ، مغربی ایشیا کا ایک ملک ہے جو مشرقی بحیرہ روم اور سر زمین شام میں واقع ہے۔ اس کے مغرب میں بحیرہ روم، شمال میں ترکیہ، مشرق اور جنوب مشرق میں عراق، جنوب میں اردن اور جنوب مغرب میں اسرائیل اور لبنان ہیں۔ یہ ایک جمہوریہ ہے جو 14 محافظات پر مشتمل ہے۔ زرخیز میدانوں، بلند پہاڑوں اور صحراؤں کا ایک ملک، سوریہ متنوع نسلی اور مذہبی گروہوں کا گھر ہے، جن میں اکثریت عرب، کرد، ترکمان، اشوری، سرکاسی، آرمینیائی، البانیائی، یونانی اور چیچن شامل ہیں۔ مذہبی گروہوں میں اہل سنت، مسیحی، نصیریہ اوردروز شامل ہیں۔ دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر دمشق ہے۔ عرب سب سے بڑا نسلی گروہ ہیں، اور سنی مسلمان سب سے بڑا مذہبی گروہ ہیں۔ سوریہ اب واحد ملک ہے جس پر بعثیوں کی حکومت ہے، جو عرب سوشلزم اور عرب قوم پرستی کے حامی ہیں۔
Read article