Map Graph

سدھنوتی ریاست

سدھنوتی ریاست جموں کشمیر کی سابقہ دس پہاڑی قبائلی ریاستوں میں سے ایک تھی جس کا پہلا نام بھان تھا ریاست بھان جس کی تاریخ کم و پیش ہزار بارہ سو سال تک پرانی ہے یہ ریاست موجودہ پاکستان کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی (پلندری) ضلع پونچھ مکمل اور نصف ضلع کوٹلی اور باغ کے کچھ علاقوں پر مشتمل 2500 مربع کلومیٹر تھی مورئخین کے مطابق 900ء یا اس سے قبل سدھنوتی سابقہ بھان پر باقاعدہ بھان ہندو برہمنوں کی حکومت قائم تھی برہمنوں کے بعد بارہویں صدی عیسوی سے لے کر چودھویں صدی عیسوی تک بھاگڑوں نے سدھنوتی سابقہ بھان پر حکمرانی کی اس کے بعد افغان نواب جسی خان سدوزئ نے چودھویں صدی عیسوی میں سدھنوتی سابقہ بھان پر لشکر کشی کی اور یہاں بھاگڑوں کو شکست دے کر بھان ریاست کا نام سدھنوتی رکھا اور سدھنوتی پر 1407ء سے لے کر سقوط سدھنوتی1832ء تقریبا 427 سال تک نواب جسی خان کے سدوزئی خاندان نے اپنی حکومت قائم کیے رکھی

Read article
فائل:Azad_Kashmir_Location_Map.svgفائل:Pakistan_Maps.svgفائل:Nawab_Jassi_Khan.pngفائل:Black_flag.svgفائل:Shams_Khan,_veteran_Sudhozai_tribal_chief.pngفائل:Battle_of_Guadalete.jpgفائل:بلوچ.jpeg
Nearby Places
ریاست بھان