قلعہ لاہور
شاھی قلعہ لاہور، پنجاب، پاکستان From Wikipedia, the free encyclopedia
شاھی قلعہ لاہور، پنجاب، پاکستان From Wikipedia, the free encyclopedia
UNESCO World Heritage Site | |
---|---|
اہلیت | ثقافتی: i, ii, iii |
حوالہ | 171 |
کندہ کاری | 1981 (پانچواں دور) |
خطرے کی زد میں | 2000–تا حال |
قلعہ لاہور، جسے مقامی طور پر شاہی قلعہ بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہء پنجاب کے شہر لاہور میں واقع ہے۔ یہ قلعہ شہر کے شمال مغربی کونے پر واقع ہے۔ گو کہ اس قلعہ کی تاریخ زمانہء قدیم سے جا ملتی ہے لیکن اس کی ازسرِ تعمیر مغل بادشاہ اکبر اعظم (1605ء-1556ء) نے کروائی جبکہ اکبر کے بعد آنے والی نسلیں بھی تزئین و آرائش کرتی رہیں۔ لہذٰا یہ قلعہ مغلیہ فنِ تعمیر و روایت کا ایک نہایت ہی شاندار نمونہ نظر آتاہے۔[1] قلعے کے اندر واقع چند مشہور مقامات میں شیش محل، عالمگیری دروازہ، نولکھا محل اور موتی مسجد شامل ہیں۔ 1981ء میں یونیسکو نے اس قلعے کو شالامار باغ کے ساتھ عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔
قلعہ لاہور کی تعمیر کے حوالے سے مختلف مبہم اور روایتی حکایات موجود ہیں۔[2] تاہم 1959ء کی کھدائی کے دوران میں جو محکمہء آثارِ قدیمہ نے دیوان عام کے سامنے کی، جس میں محمود غزنوی 1025ء کے دور کا سونے کا سکہ ملا۔ جو باغیچہ کی زمین سے تقریباً 62۔7 میٹر گہرائی میں ملا۔ جبکہ پانچ میٹر کی مزید کھدائی سے ملنے والے قوی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں پر آبادی محمود غزنوی کے لاہور فتح کرنے سے بھی پہلے تقریباً 1021ء میں موجود تھی۔[3] مزید برآں یہ کہ اس قلعہ کی نشانیاں شہاب الدین غوری کے دور سے بھی ملتی ہیں، جب اُس نے 1180ء تا 1186ء لاہور پر حملے کیے تھے۔
عالمگیری دروازہ قلعہ کا مرکزی داخلی دروازہ ہے۔ یہ دروازہ لاہور کی بادشاہی مسجد کے مشرق میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر نے تعمیر کروایا۔ اس دروازے کے مرکزی دروازے کو انتہائی اونچا اور نہایت وسیع و عریض بنایا گیا تھا، جو خاص شاہی فوج میں شامل ہاتھیوں کی گذرگاہ کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا۔ اس دروازے سے داخل ہوتے ہی ایک چوکور ہال مشرقی جانب جبکہ اوپری منزلوں پر جانے کے لیے سیڑھیاں تعمیر کروائی گئی تھیں۔ آگے بڑھتے ہوئے جنوب کی جانب اس داخلی دروازے کا راستہ قلعے کے اندرونی حصوں کی طرف جاتا ہے۔
حویلی مائی جنداں سکھ سلطنت کے آخری مہاراجا دلیپ سنگھ کے عہد میں تعمیر کی گئی تھی۔ امتداد زمانہ کے باعث یہ حویلی موجود نہیں رہی اور اب اِس کے مقام کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ یہ حویلی دو منزلہ تھی جہاں مہارانی چاند کور کو قتل کر دیا گیا تھا۔ محققین کا خیال ہے کہ یہ وہی عمارت ہے جس میں اب سکھ سلطنت کے نوادرات رکھے گئے ہیں اور سکھ گیلری کے نام سے مشہور ہے۔
یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ قلعہ لاہور کی بنیاد کس نے اور کب رکھی تھی چونکہ یہ معلومات تاریخ کے اوراق میں دفن ہو چکی ہیں، شاید ہمیشہ کے لیے، تاہم محکمہء آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے دوران ملنے والے اشارات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ 1025ء سے بھی بہت پہلے تعمیر کیا گیا تھا، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
قلعہ لاہور کی تصاویر جو اس کی شان و شوکت اور جاہ و حشم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
مغلیہ سلطنت میں کابل، ملتان اور کشمیر کے فرمائرواؤں کے حملے کے پیشِ نظر لاہور کی جغرافیائی اہمیت اس بات کی متقاضی تھی کہ قلعہ لاہور کو پکی اینٹوں کی کاریگری کرکے ایک مضبوط قلعہ بنایا جائے۔[5] اس کے تعمیری ڈھانچے میں فارسی رنگ چھلکتا ہے جو مختلف شاہوں کی فتوحات کے ساتھ ساتھ گہرا ہوتا چلا گیا۔[6] یہ قلعہ واضح طور پر دو حصوں میں منقسم ہے پہلا حصہء منتظم، جو تمام تر داخلی راستوں سے بخوبی جُڑا ہوا ہے اور اس کے اندر تمام باغیچے اور شاہی حاضرین کے لیے دیوان عام بھی شامل ہے۔ جبکہ دوسرا حصہ نجی و خفیہ رہائشگاہوں پر مشتمل ہے جو شمالی سمت میں صحن اور دالانوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جن تک رسائی کے لیے “ہاتھی دروازہ“ استعمال ہوتا تھا۔ اسی میں شیش محل بھی شامل ہے، وسیع آرام دہ کمرے اور چھوٹے باغیچے بھی اس میں موجود ہیں۔[7] بیرونی حصے کی دیواریں نیلی فارسی کاشی کاری کا بہترین نمونہ ہیں۔ اس کا اصل داخلی راستہ “مریم زمانی مسجد“ کے سامنے ہے جبکہ بڑا عالمگیری دروازہ حضوری باغ کی طرف کھلتا ہے، جہاں عظیم الشان بادشاہی مسجد بھی واقع ہے۔[8]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.