From Wikipedia, the free encyclopedia
برقی ارتعاش گر ایک ایسا الیکٹرونک سرکٹ ہوتا ہے جو بار بار ایک ہی جیسا آوٹ پٹ سگنل پیدا کرتا ہے جو عام طور پر انالوگ سرکٹ میں sine wave یا ڈیجیٹل سرکٹ میں square wave کی شکل رکھتا ہے۔ ایسے اوسی لیٹر کی آوٹ پٹ کی اور بھی بے شمار شکلیں ہو سکتی ہیں۔ یہ اوسی لیٹر الیکٹرونک کی دنیا میں بے حد اہمیت کے حامل ہیں اور بہت ہی کثرت سے استعمال کیے جاتے ہیں۔
شروع شروع میں یہ اوسی لیٹر ریڈیو سگنل کی ٹرانسمشن کے لیے استعمال ہوئے لیکن وقت کے ساتھ انکا استعمال بڑھتا چلا گیا۔ آج یہ ریڈیو ٹرانسمٹر، ریڈیو ریسیور، گھڑی، ٹی وی، کمپیوٹر، موبائل فون، ویڈیو گیم، موسیقی کے آلات اور دوسری بے شمار الیکٹرونک اشیاء میں استعمال ہوتے ہیں۔
الیکٹرونک اوسیلیٹر بنانے کے ہزاروں طرح کے سرکٹ ممکن ہیں۔ ہر سرکٹ کی خوبیاں خامیاں دوسرے سرکٹ سے مختلف ہوتی ہیں۔
اگر ایک چارج شدہ کیپیسٹر کو ایک برقی تاروں کے لچھے (کوائل) کے ساتھ متوازی جوڑ دیا جائے تو اس سرکٹ میں کچھ دیر کے لیے برقی ارتعاش (oscillation) پیدا ہو جاتا ہے۔ لیکن جس طرح جھولے یا پنڈولم کا جھولنا کچھ دیر بعد رک جاتا ہے بالکل اسی طرح اس کیپیسٹر اور کوائل سے بنے resonant tank circuit کی اوسی لیشن بھی کچھ دیر بعد ختم ہو جاتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اوسی لیشن جاری رکھنے کے لیے مسلسل توانائی کا مہیا ہونا ضروری ہے ورنہ یہ damped oscillation ہو گی۔ اس وجہ سے الیکٹرونک اوسی لیٹر میں لازماً ایک amplifier ہوتا ہے جو مہیا کردہ وولٹیج کی توانائی سے ان پٹ سگنل کو طاقتور آوٹ پٹ میں تبدیل کر دیتا ہے اور پھر اس آوٹ پٹ کا ایک معمولی سا حصہ فلٹر سے گزار کر دوبارہ ان پٹ میں ڈال دیتا ہے (جسے feedback کہتے ہیں)۔ اس طرح اوسی لیشن برقرار رہتی ہے۔
اگر اس سرکٹ میں فلٹر استعمال نہ کیا جائے تو غیر ضروری فریکوئنسیاں بھی ایمپلیفائر تک پہنچ کر ایمپلیفائی ہو جاتی ہیں جس سے آوٹ پٹ میں شور (noise) آ جاتا ہے۔
ویسے تو فلٹر کے لیے LC اور RC فلٹر بھی استعمال ہو سکتے ہیں مگر سب سے بہترین نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کوارٹز کے پیزوالیکٹرک (piezoelectric) کرسٹل استعمال کیے جاتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر الیکٹرونک اوسی لیٹر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.