6174 (عدد) یعنی 6174 (عدد) ایک عدد اور ایک علامت ہے۔ کچھ عددی نظاموں میں 6173 سے بڑا یا زیادہ اور 6175 سے چھوٹا یا کم ہوتا ہے۔ گنتی میں اسے 6174 بولا جاتا ہے۔ اور اس سے پہلے 6173 اور اس کے بعد 6175 بولا جاتا ہے۔

اجمالی معلومات ← 6173 6174 6175 →, لفظی ...
6173 6174 6175
لفظیچھ (six) هزار ایک (one) hundred seventy-چار (four)
صفاتی6174
(چھ (six) هزار ایک (one) hundred and seventy-چوتھا - fourth)
اجزائے ضربی2 × 32× 73
مقسوم علیہ1, 6174
رومن عددVMCLXXIV
یکرمزی علامات
    ثنائی11000000111102
    ثلاثی221102003
    رباعی12001324
    خمسی1441445
    ستی443306
    ثمانی140368
    اثنا عشری36A612
    ستہ عشری181E16
    اساس بیسF8E20
    اساس چھتیس4RI36
    بند کریں

    انفرادی خصوصیات

    اس نے 1949 سے لے کر اب تک ریاضی دانوں اور اس علم سے شغف رکھنے والے دیگر افراد کو حیران کر رکھا ہے۔

    ایسا کیوں ہے؟ ان دلچسپ حقائق کو غور سے پڑھیں اور خود ہی جانیں۔

    کوئی سے چار ہندسے لیں، جن میں کم از کم دو نمبر (بشمول صفر) مختلف ہوں۔ مثال کے طور پر 1234

    4321: ان نمبروں کو اس طرح ترتیب دیں کہ یہ گھٹتے جائیں

    1234: اور اب انھیں اس طرح ترتیب دیں کہ یہ بڑھتے جائیں

    4321 - 1234: چھوٹے نمبر کو بڑے نمبر سے تفریق کر دیں

    اب اوپر دیے گئے مرحلے کو حاصل شدہ نمبر سے دہرائیں

    مثال

    3087 = 1234 - 4321

    8730: اوپر حاصل کیے گئے نمبر کو بڑے سے چھوٹے کی طرف ترتیب دیں

    0378: اس نمبر کو چھوٹے سے بڑے کی طرف ترتیب دیں

    8730 - 0378 = 8352: چھوٹے نمبروں کو بڑے نمبروں سے تفریق دیں

    اب اس عمل کو حاصل کیے گئے نمبر 8352 کے ساتھ تین بار دہرائیں

    چلیں اب 8352 کے ساتھ بھی یہی کام کرتے ہیں اور پہلے اس طرح ترتیب دیں کہ گھٹتے جائیں اور پھر دوسری ترتیب دیں کہ بڑھتے جائیں اور پھر بڑے نمبر سے چھوٹے نمبر کو مائنس کر دیں۔

    8532 - 2358 = 6174

    اور یہی عمل 6174 کے ساتھ دہرائیں، نمبروں کو اوپر اور نیچے کی طرف ترتیب دیں اور بعد میں تفریق کریں۔

    7641 - 1467 = 6174

    جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہ عمل جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے آگے آپ کو ہمیشہ وہی نتیجہ ملے گا: 6174

    آپ سوچ رہے ہوں گہ یہ محض ایک اتفاق ہے۔

    چلیں کوئی اور نمبر لے لیتے ہیں۔ 2005 کے بارے میں کیا خیال ہے۔

    5200 - 0025 = 5175

    7551 - 1557 = 5994

    9954 - 4599 = 5355

    5553 - 3555 = 1998

    9981 - 1899 = 8082

    8820 - 0288 = 8532

    8532 - 2358 = 6174

    7641 - 1467 = 6174

    اب آپ کو شاید یہ پتہ چل گیا ہو کہ آپ جو بھی چار نمبر لیں گے، کچھ دیر کے بعد آپ کے سامنے 6174 ہو گا اور اس کے بعد وہی عمل اور وہی نتیجہ۔

    عمومی خصوصیات

    حوالہ جات

    Wikiwand in your browser!

    Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

    Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

    Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.