From Wikipedia, the free encyclopedia
1964 گرمائی اولمپکس جو اولمپکس کمیٹی کے سرکاری نام Games of the XVIII Olympiad، سے بھی مشہور ہیں۔ دور جدید کے اٹھارویں اولمپکس تھے، جو جاپان کے شہر ٹوکیو میں 1964ء میں 10 تا 24 اکتوبر کے دوران منعقد ہوئے۔
19 کھیلوں میں 163 مختلف مقابلے، 33 مختلف میدانوں میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں کل 5,151 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں سے اکثریت مردوں پر مشتمل تھی، صرف 678 خواتین ہی مقابلوں میں شریک تھیں۔ امریکا نے سب سے زیادہ طلائی تمغے حاصل کیے جن کی تعداد 36 تھی، چاندی اور کانسی کے تمغے ملا کر یہ تعداد 90 بنتی ہے۔ اس کے بعد سویت یونین اور جاپان نے بالترتیب 30 اور 16 طلائی تمغے حاصل کیے جب کہ ان کے مجموعی تمغوں کی تعداد بالترتیب 96 اور 29 تھی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.