From Wikipedia, the free encyclopedia
ہائیڈروکسی کلوروکین (HCQ) – پلیکینل (Plaquenil) نامی دواء عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ملیریا کی متعدد اِقسام میں استعمال کی جانے والی ادویات میں شامل ہے۔ [1] اِس میں شامل کیمیائی جز کلوروکین سنگین نوعیت کے ملیریا کے سدِباب کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔[2] عالمی ادارہ صحت نے مارچ 2020ء میں ہائیڈروکسی کلوروکین کو کورونا وائرس کے لاعلاج مرض میں مفید قرار دیا۔[3] 2017ء میں ہائیڈروکسی کلوروکِین نامی دواء کو پانچ ملین امریکیوں نے استعمال کیا تھا۔[4]
Hydroxychloroquine freebase molecule | |
طبی معلومات | |
---|---|
تجارتی نام | Plaquenil, others |
اے ایچ ایف ایس/Drugs.com | Monograph |
MedlinePlus | a601240 |
معلومات |
|
حمل زمرہ |
|
راستے | By mouth (گولی (دوا)) |
اے ٹی سی رمز |
|
قانونی حیثیت | |
قانونی حیثیت |
|
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات | |
حیاتی اثر پذیری | Variable (74% on average); Tmax = 2–4.5 hours |
پروٹین بائنڈنگ | 45% |
تحول | جگر |
Biological half-life | 32–50 days |
Excretion | Mostly گردہ (23–25% as unchanged drug)، also صفرا (<10%) |
شناخت کنندہ | |
آئی یو پی اے سی نام
| |
مترادفات | Hydroxychloroquine sulfate |
سی اے ایس نمبر | |
پبکیم CID | |
آئی یو پی ایچ اے آر/بی پی ایس | |
ڈرگ بنک | |
کیم اسپائڈر | |
یو این آئی آئی | |
کے ای جی جی | |
ChEBI | |
ChEMBL | |
ECHA InfoCard | 100.003.864 |
کیمیائی و طبعی معلومات | |
فارمولا | C18H26ClN3O |
مولر کمیت | 335.872 g/mol |
سہ رخی ماڈل (Jmol) | |
| |
InChI
| |
(what is this?) (تصدیق کریں) |
ملیریا چونکہ براہِ راست خون کے سرخ خَلیوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور اِسی لیے اِس دواء کو کورونا وائرس کے لیے مفید خیال کیا جا رہا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے ملیریا میں استعمال کی جانے والی دواء ’’ہائیڈروکسی کلوروکِین‘‘ کو کورونا وائرس میں مفید قرار دے دیا گیا۔ملیریا کے علاوہ یہ دواء تمام جِلدی امراض کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی رہی ہے۔ اِس دواء کو اپریل 1955ء میں امریکا میں بطور دواء کے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔[5] عالمی ادارۂ صحت کی فہرست برائے ادویائے ضروریہ (Essential Medicines) میں شمار کیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد نظام صحت کو جلد از جلد بحال کرنے اور تندرستی میں مددگار کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ اِس میں شامل جز ’’کلوروکین‘‘ (Chloroquine) کو ملیریا کے سدِباب کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ’’ہائیڈروکسی کلوروکِین‘‘ کو ملیریا کے متعدد مختلف اِقسام کے لیے بطور دواء استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ انسانی جسم پر اِس دواء کا اثر 2 گھنٹے سے ساڑھے 4 گھنٹوں میں ہوتا ہے۔
چونکہ یہ دواء عرصہ دراز سے اِستعمال میں رہی ہے اور اِسی لیے ہم اِس کے کچھ منفی اثرات سے بھی واقف ہیں جن میں متلی، قَے، دردِ سر، الرجی، ایگزِیما، پٹھوں کی کمزوری، معدہ میں اینٹھن یا بھاری پَن، اِسہال (ڈائیریا) شامل ہیں جبکہ آنکھوں یا آشوبِ چشم میں مبتلاء مریضوں کے لیے بھی یہ دواء کچھ منفی اثرات رکھتی ہے جن کے تدارک کے لیے دیگر ادویات اِس کے ساتھ استعمال کروائی جاتی ہیں۔اختلاجِ قلب کے مریضوں کو یہ دواء استعمال کرنے سے پرہیز کروایا جاتا ہے۔[6][7][8]
16 مارچ 2020ء کو فرانسیسی ماہر حیاتیات پروفیسر دیدئیر راؤلت (Didier Raoult) نے اِسے کورونا وائرس (COVID-19) کے لیے بطور اکثیر کے تجویز کیا تھا [9][10][11][12] جس کے بعد عالمی ادارۂ صحت نے اِسے 20 مارچ 2020ء کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے لیے مفید قرار دیا۔[13][14][15][16][17]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.