Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
گارو زبان (انگریزی: Garo language) (گارو زبان میں:اے-چک) چینی تبتی زبانوں میں ایک زبان ہے جو میگھالیہ کے گارو پہاڑی علاقوں اور آسام کے کچھ علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ تریپورہ کے بہت کم لوگ اور پروسی بنگلہ دیش میں بھی اس کے بولنے والے مل جاتے ہیں۔ بھارت میں مردم شماری۔ 2001ء کے مطابق غارو زبان کے بولنے والوں کی تعداد بھارت میں 889,000 اور بنگلہ دیش میں 130,000 تھی۔
گارو زبان | |
---|---|
A·chik (আ·চিক) | |
مقامی | بھارت اور بنگلہ دیش |
علاقہ | میگھالیہ، آسام، بنگلہ دیش |
نسلیت | گارو |
مقامی متکلمین | 1,145,323 (2011)[1] |
چینی۔تبتی
| |
لہجے |
|
Bengali-Assamese script، لاطینی رسم الخط | |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | grt |
گلوٹولاگ | garo1247 [2] |
ایتھنولوگ نے گارو زبان کی مندرجہ ذیل جغرافیائی تقسیم کی ہے۔
گارو زبان چینی تبتی زبانوں کی شاخ بوڑو گارو کی ذیلی شاخ ہے جس میں چینی زبانوں کا بہت اثر پایا جاتا ہے۔ بوڑو-گارو زبانیں چینی-تبتی زبانوں کی سب سے زیادہ معیاری اور مشہور ذیلی شاخ ہے۔[3] س ذیلی لسانی خاندان میں بوڑو، کوبوروک، تیوا، دیوری، گارو، رابھا، اتونگ، روگا اور کوچ زبانیں آتی ہیں۔ یہ زبانیں ایک ہی خاندان ہونے کی مناسبت سے ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں اور کافی مماثل بھی ہیں۔ ایک ماہر آسانی سے ان زبانوں کے مابین مماثل الفاظ اور تعبیرات پو پہچان سکتا ہے۔
19ویں صدی کے اواخر میں گارو قوم نے علم و ادب میں دلچسپی لینی شروع کردی اور اسی وجہ سے عیسائی مشنری کی ان پر نظر پڑی اور انھوں نے بنگالی رسم الخط استعمال کرتے ہوئے گارو زبان کے شمال مشرقہ لہجہ کو اے وی کہا۔
یہاں لہجہ کی ‘غیر رسمی طور صوتی قسم‘ سیاسی تعریف کی گئی ہے۔ گارو زبان کے لہجات میں اے وی (A·we)/Am·beng/A·beng، ماچی، دوال، چیسک،گنچینگ اور دیگر کئی لہجے شامل ہیں۔ مارک (2013:134–135) میں مندرجہ ذیل لہجات کو بلحاظ جغرافیائی تقسیم بیان گیا ہے۔[4]
بوڑو گارو زبانوں کی تقریباً تمام ذیلی شاخیں اور زبانیں لہجوں میں ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں مگر گارو زبان حیرت انگیز طور پر اس سلسلہ میں مستثنی ہے۔ اس میں وقف مزمار کا استعمامل بہت خوبصورت طریقے سے اور بکثرت ہوتا ہے۔[5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.