From Wikipedia, the free encyclopedia
کھتران پاکستان کا ایک پٹھان قبیلہ ہے۔یہ جعفر،چچہ اور لونی کا بھائی ہے اور میانہ کی اولاد ہے۔ کھیتران قبیلے کے لوگ عام طور پر کھترانی زبان بولی جاتی ہے۔ بارکھان ضلع کے بلوچستان میں بارکھان شہر اور ضلع ڈیرہ غازی خان، کے ارد گرد وہووا شہر میں اور شہر کے ارد گرد پائی جاتی ہیں۔ چند گاؤں بھی کوٹ کھتران گاؤں ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ پنجاب میں موجود ہیں۔سندھ میں بھی پاے جاتے ہیں کھتران قبیلہ کا مرکزی مقام وہوا ہے۔ اور وہوا کی کھتران جمانی فیملی پوری کھتران قوم کی سربراہ ہے اور کھتران قبیلہ کے موجودہ چیف سردار حافظ اورنگزیب عالمگیر خان کھتران ہیں ۔ نمبر شمار ضلع یا ٹاون یاگاوں آبادی 1 بارکھان . 180,000
2. قیصرانی والا نامعلوم
3. متیاولی 3280
4. لترا 4662
5. کوہر 3868
6. جلوالی 2133
7. کوتانی 2 394
8. کتھری 1511
9. وہوا 12501
روایات کے مطابق، شہنشاہ جلال الدین اکبر:عہد حکومت( 1556ء تا 1605ء) میں دو افراد نے شہنشاہ کے خزانے سے چوری کی- بعد میں پکڑے گے ان کوشہنشاہ نے موت سزا سنائی۔ یہ چور بھاگ کر وہواکے کھترانوں کے پاس پناہ لی- شہنشاہ جلال الدین اکبر نے کھترانوں پر یلغارکر دی۔ کھیترانوں کا بڑاجانی نقصاں ہواکچھ کھترانوں نے لغاری بارکھاں میں پناہ لی۔ بارخان بلوچستان (پاکستان) کے ضلع بارخان کی تحصیل بارخان کا ایک چھوٹا شہر ہے۔ یہ ضلع بارخان کا صدر مقام ہے۔ سطح سمندر سے بلندی 1100 میٹر (3612 فٹ) ہے۔ 99 فی صد آبادی مسلمان ہے جو بنیادی طور پر کھتران قبیلہ پر مشتمل ہے۔
کھترانوں کی تاریخ پر فرزند چیف کھتران سردار رب نواز خان کھتران سردار محمد سعد اللہ خان کھتران نے ایک مفصل اور جامع کتاب "تاریخ کھتران" کے نام سے دو ایڈیشنز میں مرتب کی ہے جو سرائیکی کی سب سے پہلی بڑی لغت کے مصنف بھی ہیں۔ سردار سعد اللہ خان کھتران کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں 2012 میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے "تمغا امتیاز " سے بھی نوازا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.