Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
قرص مکتنز یا Compact Disc ایک بصری قرص (optical disc) کو کہا جاتا ہے جو رقمی معطیات (digital data) ذخیرہ کرنے کے کام آتی ہے۔ قرص مکتنز کو اصل میں رقمی صوت (digital audio) کو محفوظ کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
سی ڈی بنیادی طور پر کمپیکٹ ڈسک کا مخفف ہے۔ اس میں ہم معطیات (data) کو نسبتاً طاقتور ترتاشی شعاع کی مدد سے پہلے لکھتے ہیں اور پھر اس لکھے ہوئے معطیات کو کم طاقت کی ترتاشی شعاع کی مدد سے پڑھتے ہیں۔ سی ڈی کئی اقسام کی ہو سکتی ہیں۔ اس کی اقسام درجٍ ذیل ہیں:
1۔ عام سی ڈی یعنی CD, جو ہم لوگ بازار سے خریدتے ہیں اور اس معطیات کو صرف پڑھ کر استعمال کرتے ہیں لیکن تبدیلی نہیں کر سکتے 2۔ سی ڈی/ آر CD/R، ایسی سی ڈی جو ہم بازار سے خالی حالت میں خریدیتے ہیں اور اس پر مخصوص سی ڈی برنر کی مدد سے معطیات لکھتے ہیں۔ جو معطیات ایک بار لکھا گیا وہ مستقل ہو جاتا ہے 3۔ سی ڈی آر/ ڈبلیو CDR/W یعنی ری رائٹ ایبل، جو ایسی سی ڈی ہوتی ہے کہ اس میں ہم معطیات لکھ کر جتنی بار چاہیں مٹاکر دوبارہ بھی لکھ سکتے ہیں۔
عموماً ان کی capiticity 650 ایم بی سے لے کر 800 ایم بی تک ہوتی ہے۔
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دوں کہ ترتاش (laser) کی شعاع روبی یعنی نیلم پتھر (قدرتی یا مصنوعی دونوں) کے گرد جب تار لپیٹ کر رو (current) گزارا جائے تو پیدا ہوتی ہے۔ اس کی شدت بہت سے عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔
قرص مکتنز کمرہ چل (CD room drive) کی معطیات کو پڑھنے کی رفتار کا معیار 150 KBps یعنی 150 الف لکمے (kilobytes) فی ثانیہ ہے۔ اگر کسی قرص مکتنز چل (CD drive) کی رفتار اس سے دگنا ہو تو وہ 2X کہلائے گی۔ 8Xسے مراد یہ ہے کہ وہ عام رفتار سے آٹھ گنا تیزی سے معطیات کو منتقل کرے گی۔ زیادہ سے زیادہ Creative مشارکت (company) نے 80X تک کی رفتار دی تھی۔ لیکن اس سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے جن میں اقراص (discs) کا گرم ہوجانا شامل تھا۔ پھر اس کو کم کر کے ایک معیار کی صورت میں 42X پر لایا گیا ہے۔ عام طور پر Asus مشارکت بہت اچھی ہے۔ اسی طرح سے Acerبھی مناسب ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی مشاکرتوں (companies) ہیں جیسے AOpen، LG, Samsung, Creative وغیرہ۔ LG کو چھوڑ کر باقی سب بہت اچھی ہیں۔ LG کی رفتار سست ہے۔ ورنہ یہ بھی بہتر ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.