From Wikipedia, the free encyclopedia
کلیسیا کی اصطلاح عموماً پروٹسٹنٹ اور کچھ دوسرے مسیحی فرقوں میں رائج ہے، اس کے معنی ”مسیحی اُمّت“ کے ہیں، جس میں تمام مسیحی خواہ وہ کسی بھی قوم و ملک کے ہوں برابر کے شریک ہیں، اس لحاظ سے اصطلاح کلیسیا ایک فرقہ نہیں ہے بائبل کے مطابق کلیسیا مسیح کا بدن ہے یعنی وہ لوگ جو نجات کے لیے یسوع مسیح پر ایمان لائے ہوئے ہیں۔[1] اس کے دوسرے معنی میں کلیسیا مسیحیت کے مذہبی رہنماؤں کی وہ جماعت ہے جو مذہبی امور میں تمام مسیحیوں کی سربراہ اور ذمہ دار ہے۔ (مثلاً کاتھولک کلیسیا، راسخ الاعتقاد كليسیا، اورینٹل راسخ الاعتقادی کے غیر خلقیدونی کلیسیا اور مشرقی آشوری کلیسیا وغیرہ)
کلیسیا کا لفظ یونانی لفظ εκκλησία (اکلیسیا) لفظ سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے "ایک مجلس یا سبھا" یا پھر "بلائے گئے لوگ"۔ "کلیسیا" کا گہرا مطلب کسی خاص عمارت سے نہیں بلکہ لوگوں کی ایک خاص جماعت سے ہے۔[2] انگریزی میں اس کو Ecclesia اور Christian Church کہا جاتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.