Remove ads
وہ قوت جس سے کمیت رکھنے والے اجسام ایک دوسرے کو کھینچتے ہیں۔ From Wikipedia, the free encyclopedia
ثقالت، قوتِ ثقل یا کششِ ثقل (انگریزی: gravitation)، وہ قوت جس سے کمیت (Mass) رکھنے والے تمام اجسام ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں ۔[1]
عام مفہوم میں یہ وہ قوت ہے جس سے زمین تمام اجسام کو اپنی طرف کھینچتی ہے (وزن).
اس سلسلے میں بے شمار نظریات ملتے ہیں جن میں سے نیوٹن کا قانون عالمی تجاذب اور البرٹ آئنسٹائن کا نظریۂ اضافیت زیادہ مشہور ہیں۔ عام زندگی میں اس قوت کا احساس ہمیں کسی چیز کے وزن کی صورت میں ہوتا ہے۔ اصل میں زمین پر گرنے والے اجسام زمین کی کشش کی وجہ سے گرتے ہیں۔ زمین کی کمیت اس پر گرنے والی اشیاء کی نسبت بہت زیادہ ہے اس لیے اشیاء کو زمین اپنی طرف کھینچتی ہے اور اس قوت کو ہم وزن کی شکل میں ملاحظہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جیسے جیسے ہم زمین کے مرکز سے دور ہوں تو وزن کم ہوتا جاتا ہے۔ زمین پر وزن رکھنے والی اشیاء بھی زمین کو اپنی طرف کھینچتی ہیں مگر زمین کے مقابلے میں یہ قوت اس قدر کم ہوتی ہے کہ ہمیں محسوس نہیں ہوتی۔ کشش کی یہی قوت ہے جس کی وجہ سے زمین اور دیگر سیارے سورج کے ارد گرد گھومتے ہیں اور نظامِ شمسی اور دیگر نظام قائم ہیں۔ کائنات میں ہر طرف یہ قوت کار فرما ہے۔ زمین پر اجسام کا قائم رہنا، مدوجذر، مادہ کے اجزاء کا ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہ کر بڑے بڑے اجسام بنانا سب کششِ ثقل کی وجہ سے ہیں۔ سنہ 2010 میں عائشہ صدیقہ نے ثقالت کی شعاعوں یعنی گریویٹیشنل ویوز پر تحقیق کی ہے جن کو لیزر آلات کے ذریعے سے محسوس کیا جاتا ہے
اصطلاح | term |
---|---|
ثقل |
gravity |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.