From Wikipedia, the free encyclopedia
کارنیول عیسائی مذہبی تہوار ہے جو بنیادی طور کیتھولک عیسائیوں کا تہوار شمار ہوتا ہے۔
کارنیول ایک مغربی عیسائی تہوار کا موسم ہے جو لینٹ کے liturgical موسم سے پہلے آتا ہے[1]۔ رسمی تقریبات عام طور پر فروری میں یا مارچ کے شروع میں منائی جاتی ہیں۔ کارنیول میں عام طور پر عوامی تقریبات شامل ہوتی ہیں، بشمول پریڈ، عوامی اسٹریٹ پارٹیوں اور دیگر تفریحات جیسے واقعات، جن میں سرکس کے کچھ عناصر بھی شامل ہوتے ہیں۔ شاندار ملبوسات اورماسک پہن کر لوگ اپنی منفرد شناخت ایک طرف کر کے سماجی و معاشرتی اتحاد کا ایک مضبوط احساس پیدا کرتے ہیں[2]۔ شرکاء اکثر شراب، گوشت اور دیگر قسم کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں[3]۔ جنہیں آنے والے لینٹ کے دوران معاف کیا جائے گا۔ روایتی طور پر مکھن ، دودھ اور دیگر جانوروں کی مصنوعات کو "ضرورت سے زیادہ" نہیں کھایا جاتا، بلکہ ان کا اسٹاک مکمل طور پر کھایا جاتاہے، تاکہ فضلہ کو کم کیا جاسکے۔ یہ تہوار لینٹ سے پہلے بہت مزے کا وقت ہوتا ہے ، جس میں شراب نوشی ، زیادہ کھانے اور تفریح کے مختلف کام انجام دیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، پینکیکس، ڈونٹس اور دیگر میٹھی چیزیں آخری وقت کے لیے تیار کی جاتی ہیں اورکھائی جاتی ہیں۔ لینٹ کے دوران، جانوروں کی مصنوعات کو کم کھایا جاتا ہے اور لوگ لینٹین قربانی دیتے ہیں، جس میں عموماً کسی خاص خواہش یا پھرکوئی خاص سرگرمی ترک کردیتے ہیں۔
کارنیول کی دیگر عام خصوصیات میں طنزیہ لڑائیاں، مثلاً کھانے کی لڑائیاں شامل، سماجی طنز کے اظہار؛ حکام کی تضحیک وغیرہ شامل ہیں۔ عجیب و غریب اور مضحکہ خیز لباس زیب تن کیے جاتے ہیں، جس میں بڑی ناک ، بیلی ، منہ ، پھیلی یا جانوروں کے جسم کے بعض حصے جڑے ہوتے ہیں۔ گندی زبان اور رسواکن کام کیے جاتے ہیں۔ بیماری اور خوشگوار موت کی عکاسی کی جاتی ہے[4]۔ ماسک پہننے کی اطالوی روایت 1400 کی دہائی میں وینس کارنیول کی ہے اور یہ صدیوں سے یونانی تھیٹر اور کامیڈیا ڈیلارٹ میں جذبہ حوصلہ افزائی کا ذریعہ رہا ہے[5]۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.