ڈینڈرا ڈوٹن(پیدائش:21جون 1991ء) بارباڈوس کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں[1]۔ ان کا پورا نام ڈینڈرا جلیسا شکیرا ڈوٹن ہے۔ وہ باربیڈین بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی اور سابق ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بھی ہیں۔ وہ ایک دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کرتی ہیں۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے جون 2008ء میں ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے کھیل کا آغاز کیا۔ 2010ء میں انھوں نے اپنا 100واں خواتین ایک روزہ بین الاقوامی میچ خواتین کرکٹ عالمی کپ 2017ء کے گروپ مرحلے میں ہندوستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی طرف سے 29 جون 2017ء کو کھیلا[2]۔ وہ بارباڈوس کے لیے کرکٹ کھیلتی ہیں اور یہ ملک بین الاقوامی سطح پر ویسٹ انڈیز کے پرچم تلے کھیلتا ہے۔
ٹیمیں
ڈینڈرا ڈوٹن نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، لنکاشائر تھنڈر، لندن اسپرٹ، پرتھ سکارچرز، برسبین ہیٹ اور ٹریل بلزرز کے لیے بھی کھیل چکی ہیں۔
ایک روزہ کر کٹ کیریئر
ڈینڈرا ڈوٹن نے 138 ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلے، جس میں 131 اننگز شامل ہیں، وہ 13 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے 3633 اسکور کیے۔ انھوں نے 30.78 کی اوسط سے اسکور بنائے، ان کا بہترین اسکور 150* رہا۔ انھوں نے 22 نصف سینچریاں اور 3 سینچریاں بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 89 چھکے اور 383 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 37 کیچ پکڑے۔ انھوں نے چھوٹی عمر میں مقامی کرکٹ کا آغاز کر دیا تھا، اس کے بعد وہ مختلف کلبوں کی طرف سے کھیلتی رہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی۔ انھوں نے کل 2357 گیندیں پھینکیں 72 وکٹیں حاصل کیں ان کی گیند بازی کی اوسط 26.26 رہی جس میں 3 دفعہ چار وکٹیں اور 1 دفعہ پانچ وکٹیں شامل ہیں۔ ان کی بہترین گیند بازی 5/34 رہی۔
ٹی ٹوئنٹی کیریئر
ڈینڈرا ڈوٹن نے 124 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جس میں 122 اننگز شامل ہیں، وہ 20 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے 2681 اسکور کیے۔ انھوں نے 26.28 کی اوسط سے اسکور بنائے، ان کا بہترین اسکور 112 رہا۔ انھوں نے 12 نصف سینچریاں اور 2 سینچریاں بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں متعدد چھکے اور چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 31 کیچ پکڑے۔ انھوں نے کل 1075 گیندیں پھینکیں 61 وکٹیں حاصل کیں ان کی گیند بازی کی اوسط 18.44 رہی جس میں 1 دفعہ چار وکٹیں اور 1 دفعہ پانچ وکٹیں شامل ہیں۔ ان کی بہترین گیند بازی 5/5 رہی۔
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.