From Wikipedia, the free encyclopedia
چین میں انسانوں کی آبادی عرصہ قدیم سے ہے اور وہاں کے لوگ مختلف نسل، شہریت، قومیت، خاندان اور چین کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔[1] چنگ خاندان کے دور میں چین کے لوگ یا چینی لوگ، (چینی زبان: 中國之人، مانچو زبان:Dulimbai gurun i niyalma) کا استعمال چنگ حکومت ان تمام افراد کے لیے کیا کرتی تھی جو اس کی حکومت میں رہتے تھے جن میں ہان، مانچو اور منگول بھی شامل تھے۔[2] چین کی آبادی کا 92 فیصد حصہ ہان چینی نسلیت سے تعلق رکھتا ہے۔چینی لوگ یا روایتی چینی یا نسلی چینی سے یہی لوگ مراد لیے جاتے ہیں۔[3][4] ہان کے علاوہ بھی چین میں درجنوں دیگر چینی نسلی قبائل موجود ہیں۔
چین میں موجود کئی نسلی گروہ ہیں جنہیں چینی کہا جاتا ہے۔[5] ہان سب سے بڑا نسلی گروہ ہے جو اصلی چینی مانے جاتے ہیں۔ یہی چینی النسل بھی کہے جاتے ہیں۔[6][7][8] ۔ برعظیم چین کے علاوہ بھی کئی دیگر ملکوں میں چینی نسل کے لوگ قیام پزیر ہیں۔ دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 19% حصہ چینی النسل پر مشتمل ہے۔[9] ہان چینی کے علاوہ دہگر نسلی گروہوں میں حونی قوم ہے جنہیں چینی مسلمان بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ ژوانگ، مانچو، اویغور اور ماؤ نسل کے لوگ بھی چین میں آباد ہیں۔ہان کے علاوہ مذکورہ پانچ اقلیتی نسلی گروہ ہیں جن کی آبادی کم از کم 10 ملین یا اس سے زائد ہے۔ یی، تبتی قوم اور منگول قوم دیگر اقلیتی نسلی گروہ ہیں جن کی آبادی 6 سے 9 ملین کے درمیان میں ہے۔ جمہوری عوامی چین میں کل 56 نسلی گروہ ہیں جنہیں سرکاری شناخت مل چکی ہے جن میں سے کئی چین کے مخصوص انتظامی علاقوں میں رہتے ہیں۔ان کے علاوہ کئی نسلی گروہ ہیں جن کی شناخت ہونا باقی ہے۔ تائیوان میں 14 نسلی گروہ کو سرکاری شناخت ملی ہے۔[10]
بر عظیم چین کے حدود کے اندر رہنے والوں کو آئین چین کا قومیت کا قانون چین کا شہری تسلیم کرتا ہے۔ کسی بھی فرد کو چین کی شہریت اس وقت ملتی ہے جب یا وہ چین میں پیدا ہوا ہو یا پھر والدین میں سے کوئی ایک چین کا باشندہ ہو۔و13و حکومت چین اپنے تمام باشندوں کو چین کا شہری مانتی ہے اور ہر شہری کو قومی رہائشی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ جمہوریہ چین کے اندر رہنے والے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے باشندوں کو بھی بالترتیب شہریت دی جاتی ہے۔ تائیوانیوں کو تائیوان میں شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے اسے حکومت شہریتی سند دیتی ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.