چاند ستارہ

From Wikipedia, the free encyclopedia

چاند ستارہ

ہلال و ستارہ یا چاند ستارہ قدیم دنیا سے آج تک انسانی تہذیبوں میں پہچان رکھنے والی ایک مشہور علامت ہے۔ یہ جنوبی یورپ، فارس سے لے کر وسط ایشیا کے خطوں تک معروفیت رکھتی ہے۔[1]

Thumb
سبز ہلال و تارا

اس علامت کو اس وقت بہت زیادہ شہرت ملی جب عثمانیوں نے 19 ویں صدی میں مغربیت (تنظیمات) جیسی اصلاحات شروع کی۔ 1844ء میں سرخ پس منظر پر بنے ہلال اور ستارہ والا جھنڈا آج بھی ہلکی سے تبدیلی کے بعد ترکی کا جھنڈا ہے۔ جبکہ وہ ممالک جو کبھی عثمانی خلافت کا حصہ رہی تھیں آج بھی ان کے جھنڈے میں یہ علامت دیکھی جا سکتی ہے جیسے لیبیاء، تونس، الجزیرہ وغیرہ۔ اسی طرح 20 ویں صدی میں آزاد ہونے والے ممالک جیسے کہ آذربائیجان، پاکستان، ملائیشیا اور موریطانیہ کے جھنڈوں میں بھی یہ علامت ملتی ہیں۔

1950ء تا 60 کی دہائی میں اسے اسلامی علامت کے طور پر دیکھا جانے لگا۔[2] اور 1970 میں میں کئی عرب اسلامی تحریکوں میں اس علامت کو استعمال کیا گئی۔[3] اسلامی تعلق کو اسلامی کلینڈر سے دیکھا جاتا ہے جو ہلال نظر آنے پر شروع ہوتی ہے۔

چاند ستارے والے پرچم

چاند اور متعدد ستارے
صرف چاند
سابقہ ریاستیں

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.