پی ایچ پی

From Wikipedia, the free encyclopedia

سانچہ:خانہ معلومات پروگرامنگ زبان انگریزی میں یہ مخفف ہے "PHP: Hypertext Preprocessor" کا۔ یہ ایکاسکرپٹنگ پروگرامنگ زبان ہے۔ یہ زبان پرل (PERL)، سی (C)، جاوا اسکرپٹ (Javascript) جیسی زبانوں سے متاثر ہو کر تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ایک مفت اور آزاد مصدر پروگرامنگ زبان ہے۔ یہ تیز رفتار، آزاد، مستحکم اور متنوع پلیٹ فارم ہے۔ اس کے لیے کمپائلیشن (compilation) کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ استعال میں نہایت سادہ مگر ساتھ ساتھ بہت طاقتور ہے۔ پی ایچ پی ایک مضبوط گروہی (community) بنیادوں پر قائم ہے جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

پی ایچ پی کے اہم استعمال

  • معیل اطراف اسکرپٹنگ (Server side scripting): یہ سب سے زیادہ روایتی اور اہم استعمال ہے پی ایچ پی کا۔ اس کے لیے تین چیزیں درکار ہوتی ہیں:
  • امر خطی (command line) اسکرپٹنگ: پی ایچ پی اسکرپٹ بغر معیل اور ویب براؤزر کے بھی چل سکتا ہے۔ اس صورت میں صرف پی ایچ پی نحوکار کی ضرورت رہ جاتی ہے۔ اس طرح کے اسکرپٹس کی ضرورت task scheduler اور لینکس یا یونیکس پر cron on unix or linux کے اسکرپٹس چلانے کے لیے چاہیے ہوتے ہیں۔

آموختہ

پی ایچ پی کے اسکرپٹنگ قطعہ کے آغاز میں<php? اور آخر میں ?> آتا ہے۔ ایسا قطعہ کہیں بھی دستاویز میں آ سکتا ہے۔ تو یہ قطعہ یوں ہو گا

<?php
?>

پی ایچ پی فائل میں عموماً HTML کے ٹیگ ہوتے ہیں جیسے کہ کسی بھی HTML فائل میں ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ پی کا رمز بھی ہوتا ہے۔ "خوش آمدید ویکیپیڈیا" کا رمز جو متصفح جال میں دکھایا جا سکتا ہے مندرجہ ذیل ہے

<html>
<body>
<?php
echo "<head>خوش آمدید ویکیپیڈیا</head>";
?>
</body>
</html>

(یہاں echo پ‌ح‌پ زبان میں رمز ہے)۔ چونکہ PHP رمز معیل پر چلتا ہے، اس لیے آپ کے ویب براؤزر میں جو HTML صفحہ داخل ہو گا وہ یوں ہو گا

<html>
<body>
<head>خوش آمدید ویکیپیڈیا</head>
</body>
</html>

اور دیکھنے میں یوں نظر آئے گا

خوش آمدید ویکیپیڈیا

تنصیب

اس کے لیے مندرجہ ذیل سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے:

اکثر لینکس کی ڈسٹرو پر یہ سارے سافٹ ویئر پہلے سے ہی نصب ہوتے ہیں۔ ان عملیات کو "لیمپ" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، یعنی

Linux, Apache, MySql, PHP = LAMP

پی ایچ پی اور جاوا اسکرپٹ (جال پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی زبان) میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پی ایچ پی کا رمز (code) معیل (server) پر چلتا ہے۔

میزی اطلاقیہ

پی ایچ پی میزی (desktop) اطلاقیوں کے لیے بہت اچھی زبان نہیں ہے مگر اگر چند جدید خصوصیات استعمال کیے جائیں تو پی ایچ پی جی ٹی کے ( PHP-GTK ) کے ساتھ یہ بھی ممکن ہے۔

بیرونی روابط

مدونات

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.