From Wikipedia, the free encyclopedia
پنجابی سنیما (پنجابی: ਪੰਜਾਬੀ ਸਿਨੇਮਾ) جسے عموماً پالی ووڈ کہا جاتا ہے[7][8][9][10] بھارت اور پاکستان میں واقع پنجابی صوبوں میں پنجابی زبان کی فلم صنعت ہے۔ گو کہ بیسویں صدی میں پنجابی سنیما پاکستانی نژاد پنجابی فلم صنعت سے متاثر تھی، لیکن اکیسویں صدی میں پنجابی سنیما پنجابی بھارت کے ہم معنی ہو گیا۔
پالی ووڈ [1][2] | |
---|---|
سلور آرک مال میں واقع پی وی آر سنیماز، لدھیانہ | |
تعداد اسکرین | بھارت کے پنجاب، دہلی اور ہریانہ صوبوں میں چار سو سے زائد سنگل اسکرین |
بنیادی تقسیم کار | اسپید ریکارڈز اسٹوڈیو 7 پروڈکشن وائٹ ہل پروڈکشن Maan Films Gurfateh Films & Sippy Grewal Productions Basic Brothers Productions سوریا سنیماز Dakssh Ajit Singh Wisdom Tree Pictures Private Limited |
تیار فیچر فلمیں (2014)[3][4] | |
کل | 50 |
مجموعی باکس آفس (2014) | |
کل | ₹500 کروڑ (امریکی $70 ملین)[5] |
قومی فلمیں | بھارت: ₹450 کروڑ (امریکی $63 ملین)[6] |
پہلی پنجابی فلم کلکتہ (موجودہ نام کولکاتہ) میں بنی اور لاہور میں جو اس وقت برطانوی صوبہ پنجاب کا علاقائی دار الحکومت تھا، منظر عام پر آئی تھی۔ لاہور کی فلم صنعت لولی وڈ کے نام سے معروف ہو جو لاہور اور ہالی ووڈ ناموں کا امیختہ ہے۔
2009ء تک پنجابی فلم صنعت نے 900 سے 1000 تک فلمیں بنائیں۔[11] 1970ء کی دہائی میں فلموں کی فی سال اوسط اشاعت کی تعداد نو، 1980ء کی دہائی میں آٹھ اور 1990ء کی دہائی میں چھ تھی۔ سنہ 1995ء میں 11 فلمیں منظر عام پر آئیں لیکن 96ء میں یہ تعداد کم ہو کر 7 اور 97ء میں مزید گھٹ کر پانچ تک پہنچ گئی تھی۔ 2000ء کی دہائی سے پنجابی فلم صنعت نے کروٹ لی اور نئی فلموں کی اشاعت کی رفتار تیز ہوئی اور مقامی و بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ مل کر مہنگی فلمیں بننے لگیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.