From Wikipedia, the free encyclopedia
پلے میٹ اس ماڈل یا اداکارہ کو کہا جاتا ہے جس کی تصاویر پلے بوائے میگزین کے درمیانی مرکزی صفحات / سرورق پر اس ماہ کی پلے میٹ کے طور پر شائع کی جاتی ہیں اسے انگریزی میں پلے میٹ آف دی منتھ (Playmate of the Month یا PMOM) کہا جاتا ہے۔ پی ایم او ایم میں اس ماڈل/اداکارہ کی برہنہ تصاویر، درمیانی دو صفحات پر مشتمل ایک پوسٹر , تصویری سوانح عمری اور ایک "پلے میٹ ڈیٹا شیٹ" جس میں اس کی تاریخ پیدائش،اُس کی تمام جسمانی پیمائشیں اور جنسی رومانوی پسندو ناپسند درج ہوتی ہے۔بارہ ماہ کے بعد ان تمان ماہانہ پلے میٹ لڑکیوں میں سے ایک کو منتخب کر کے پلے میٹ آف دی ائیر(Playmate of the Year یا PMOY) کہا جاتا ہے۔ہر ماہ کی پلے میٹ کو 25000 امریکی ڈالر جبکہ ہر سال کی پلے میٹ کو 100،000 امریکی ڈالر اور ایک کار کا اضافی انعام دیا جاتا ہے [1] جب کہ دیگرتحائف اس کے علاوہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، سال کی منتخب پلے میٹ لڑکیوں کو عموما میگزین کے سنگ میل ایڈیشن کے لیے بھی چن لیا جاتا ہے۔
پلے بوائے کے مطابق ، پلے میٹ کبھی سابقہ نہیں ہوتی کیونکہ "ایک جو ایک بار پلے میٹ چن لی گئی ، وہ ہمیشہ ایک پلے میٹ کے طور پر ہی جانی جائے گی"۔ [2]
مارلن منرو ، جو پہلے شمارے میں جلوہ گر ہوئی تھی ، اب تک کی واحد اداکارہ ہے جسے "سویٹ ہارٹ آف دی منتھ" کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ پہلی باقاعدہ پلے میٹ آف دی منتھ پلے بوائے کے دوسرے شمارے میں جلوہ گر ہونے والی مس جنوری 1954مارگی ہیریسن تھی۔عموما کوئی لڑکی صرف ایک بار ہی پلے میٹ آف دی منتھ منتخب ہو سکتی ہے لیکن پلے بوائے کے ابتدائئی سالوں میں کچھ لڑکیاں ایسی بھی تھیں جو ایک سے زائد مرتبہ چنی گئیں جن میں مارلن والٹز (فروری 1954 ، اپریل 1954 ، اپریل 1955) – اس کی پہلی جلوہ گری مارگریٹ اسکاٹ کی حیثیت سے تھی اور جینٹ پیلگرام (جولائی 1955 ، دسمبر 1955 اور اکتوبر 1956) سب سے زیادہ مرتبہ جلوہ گر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ ان کے علاوہ مارگی ہیریسن (جنوری 1954 ، جون 1954) اور مارگوریٹ ایمپائی (مئی 1955 ، فروری 1956) وہ دوشیزائیں ہیں جو ایک سے زیادہ بار پلے میٹ کی حیثیت سے دنیا کو دکھائی دیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.