From Wikipedia, the free encyclopedia
پطرس کا دوسرا خط جسے 2-پطرس بھی لکھا جاتا ہے۔ عہد نامہ جدید میں شامل ایک تحریر ہے۔ جو پطرس حواری سے منسوب ہے اگرچہ بالکل ابتدائی مسیحی علما میں سے بھی کئی اس کو جعلی اور مشکوک قرار دیتے تھے۔ پھر چوتھی صدی میں جا کر اسے باقاعدہ پطرس کا خط مانا گیا اور اسے شامل کتاب کیا گیا، دور جدید کے اکثر ماہرین اسے جعلی قرار دیتے ہیں کہ پطرس کی طرف اس کی نسبت درست نہیں۔[1]
پطرس-2 میں یہوداہ کے کئی اقتباسات موجود ہیں یا یہوداہ کے خط میں یہ پطرس کے اس خط سے اخذ کیے گئے،[2] باب 2 یہوداہ کے خط سے نمایاں طور پر مشابہت رکھتا ہے۔
اس خط کا اسلوب اور مواد پطرس کے پہلے خط سے بالکل جدا ہے۔[3]
خط کا مواد کافی حد تک یہوداہ کے خط سے مماثلت رکھتا ہے، 1:5 یہوداہ 3 سے ; 1:12 یہوداہ 5 سے ; 2:1 یہوداہ 4 سے ; 2:4 یہوداہ 6 سے ; 2:5 یہوداہ 5 سے ; 2:6 یہوداہ 7 سے ; 2:10–11 یہوداہ 8–9 سے ; 2:12 یہوداہ 10 سے ; 2:13–17 یہوداہ 11–13 سے ; 2:18 یہوداہ 16 سے ; 3:2ایف یہوداہ 17ایف سے ; 3:3 یہوداہ 18 سے ; 3:14 یہوداہ 24 سے ; اور 3:18 یہوداہ 25 سے ۔[4] کیونکہ یہوداہ کا خط پطرس-2 کے مقابل بہت چھوٹا ہے اور اس کے خاص اسلوب کی تفصیلات کی وجہ سے ماہرین اس خط کا ماخذ یہوداہ کے خط کو قرار دیتے ہیں۔[4][5]
اس خط میں سامعین عام طور پر ایشیائے کوچک میں مختلف گرجا گھروں کے ہیں۔
عام طور پر خط کو درجہ ذیل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔[3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.